Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 02:13 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

21جولائی کو عالمی یوگا دن منانے کا اقوام متحدہ نے کیا اعلان

 

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کو ٹوئٹ کرکے ادا کیا شکریہ ، بی جے پی کے صد ر امت شاہ نے فیصلہ کا کیا خیر مقدم ، وزیراعظم کو دی مبارکباد
محمداحمد

نئی دہلی ،12دسمبر(ایجنسیاں/ ایس ٹی بیورو) اقوام متحدہ کے ذریعہ 21جولائی کوجمعرات کی رات ’ عالمی یوگا دن‘ کے طور پر منظور کر لیا ہے ۔ ہندوستان کیلئے یہ ایک فخر کا لمحہ رہا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی خود اقوام متحدہ کے اپنے خطاب میں اس کی پہل کر چکے تھے۔21جون کو بین الاقوامی یوگا دن منانے کی رسمی تجویز اقوام متحدہ میں 170 ارکان کے بھاری اکثریت سے منظور ہوئی ۔ معلومات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے یہ تجویز منظور ہونے پر کہا کہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا دن کے طور پر قبول کئے جانے سے جدید دنیا میں صحت اور انسانی بہبود کے میدان میں یوگا کے فوائد پر توجہ دی جائے گی ۔مون نے کہا کہ یوگا ایک ایسی روایت ہے، جس سے امن و ترقی میں مدد ملے گی ۔ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 69 ویں اجلاس کے صدر سیم کٹیسا نے اپنے پیغام میں کہا کہ 170 سے زائد ممالک کی طرف سے اس تجویز کو حمایت دینے سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر میں یوگا لوگوں کو کتنا پیارا ہے ۔کٹیسا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی اس پہل کیلئے وہ انہیں مبارکباد دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 27 ستمبر کو اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے اس کی تجویز رکھی تھی ۔ اس فیصلے پر پی ایم مودی نے ٹوئٹ کر کچھ اس طرح اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے ’ عزیزو ا! اقوام متحدہ کی طرف سے 21 جون کو عالمی یوگا دن کے طور پر منانے کی منظوری دی گئی ہے۔ میرے پاس خوشی کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ میں اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں‘۔ پی ایم مودی نے اسکے ساتھ ہی دنیا بھر کے ان 177 ممالک کو بھی شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے 21 جون کو عالمی یوگا دن کے طور پر منائے جانے کی تجویز پر مہر لگائی ۔ اقوام متحدہ کی اس تجویز پر بی جے پی کے مرکزی صدر امت شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکبا ددی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کیلئے خوشی کا لمحہ ہے کہ اقوام متحدہ نے وزیراعظم نریندر مودی کی تجویز منظور کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے وزیراعظم نریندر مودی لائق مبارکباد ہیں ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment