Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:40 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اوقاف کی جائیدا کیلئے سخت قانون بنایا جائیگا : فٹرنویس

 

ناگپور، 11 دسمبر (یو این آئی) مہاراشٹر اسمبلی کے ناگپورشہرمیں جاری سرمائی اجلاس کے دوران آج یہاں وزیرِ اعلیٰ دیویندر فرنویس نے یہ یقین دہانی کرائی کہ ریاست میں اوقاف کی جائدادوں پر نا جائز قبضوں کو روکنے کیلئے وہ ضرورت پڑنے پر سخت قانون بنایاجائے گا۔وزیرِ اعلیٰ نے یہ یقین دہانی مالیگاؤں شہرسے کانگریس کے رْکن اسمبلی آصف شیخ رشید کے ذریعے ایوان میں اٹھائے گئے سوالات کے جواب میں دی، جسمیں انہوں نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی سوال نمبر 1840کے تحت اوقاف کے مسئلے پر زور دار بحث کی تھی۔آصف شیخ نے اپنی تقریر میں کہا کہ مسلم اوقاف کی مہنگی زمینوں کو کوڑیوں کے دام پرائیوٹ کمپنیوں کو دیئے جارہے ہیں اور مسلمانوں کو اس سے کوئی فیض نہیں پہنچ رہا ہے آپ نے اوقاف کے ناجائز اتی کرمن پر قدغن لگانے کی بھی مانگ کی اور مسجد و مدرسوں کے رجسٹریشن اور دیگر مسائل کیلئے محکمہ وقف بورڈ کو مستحکم کرنے کی مانگ رکھی ۔سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے بھی اس موقع پراپنے خیالات کااظہارکرتے کہا کہ ریاست میں اوقاف کی جائدادوں کی تحفظ کے لئے کوئی موثرقانون نہیں ہے اور آج بھی اوقاف کی جائدادوں کالین دین کوڑیوں کے داموں پر ہورہاہے ۔اورمسلم اوقاف کامقصد ہی فوت ہورہاہے۔چنددیگرمسلم اراکین نے بھی اوقاف کے تعلق سے اور مسلم مسائل پرمختلف سوالات اٹھائے جس کاجواب دیتے ہوئے وزیرِ برائے اقلیتی امور و اوقاف مسٹر ایکناتھ کھڑسے نے کہا کہ جن قیمتی زمینوں کو کوڑی کے دام بڑی بڑی کمپنیوں کے حوالے کیا گیا ہے ان کے بارے میں اگر تحریر ی شکایت کی گئی تو حکومت سخت کارروائی ضرور کرے گی ۔ ساتھ ہی آپ نے ہر ضلع کلکٹریٹ میں اوقاف کا ایک کاؤنٹر کھولنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ مسجدوں ، مدرسوں کے معاملات ان کے ضلع میں حل کرائے جاسکیں ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment