Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 04:56 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

حکومت آر ایس ایس کا ایجنڈہ نافذ کررہی ہے: کانگریس

 

نئی دہلی:کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت پر آج راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ایجنڈہ نافذ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ وہ ان امور سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔کانگریس کے ترجمان راجیو گوڈا نے یہاں پارٹی کی معمول کی بریفنگ کے دوران کہاکہ ملک کے سیکولر ڈھانچے پر حملہ ہورہا ہے اور حکومت کی ذمہ داری ملک کی سیکولر شکل و صورت کو برقرار رکھنے کی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں آر ایس ایس کا ایجنڈہ نافذ کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج نے حال ہی میں گیتا کو قومی گرنتھ بنانے کی مانگ کی تھی اور ان کی یہ مانگ بھی آر ایس ایس کے ایجنڈہ کو نافذ کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کے وزیر ان امور سے عوام کی توجہ ہٹانے کا کام کررہے ہیں۔کانگریس کے ترجمان نے کہاکہ این ڈی اے حکومت ہر سطح پر ناکام رہی ہے۔ اس کے وزیر بھڑکاؤ بیان دے رہے ہیں اور اقتدار میں آنے سے قبل عوام سے جو وعدے کئے گئے تھے ان سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آنے سے قبل بی جے پی نے بلیک منی واپس لانے کے ساتھ ساتھ ڈھانچہ جاتی ترقی کی رفتار تیز کرنے، بدعنوانی ختم کرنے اور مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ ان وعدوں کو پورا کرنے سے قاصر رہی ہے اس لئے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی حکمت عملی میں مصروف ہے۔مسٹر گوڈا نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت بہت کم ہوگئی ہے لیکن سرکار کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو اس کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ایندھن کی قیمت قابو کرنے میں بھی ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ حکومت کو عام آدمی کی فکر نہیں ہے اور وہ ان عوام مخالف پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment