Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:39 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

انسانی زندگی کیلئے سب سے زیادہ اہم ہے حقوق انسانی: مقررین

 

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈے کے موقع پر جشن کا اہتمام* بالی ووڈ اداکاروں نے دکھایاجلوہ*انسانی حقوق کی جانکاری انتہائی ضروری: جمشید عالم

نثار احمد خاں

نئی دہلی، 10دسمبر (ایس ٹی بیورو)تمام لوگوں کو انسانی حقوق ملنا چاہئے کیونکہ یہ انسانی زندگی میں سب سے زیادہ اہم ہے۔ اگر کسی کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں تو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، چنانچہ جولوگ تعلیم یا معاشی بنیاد پر ترقی کے میدان میں پیچھے رہ گئے ہوں، انہیں انسانی حقوق کے تئیں آگے لایاجانا چاہئے۔ ان خیالات کااظہار آراین آئی کے ڈائریکٹرجنرل ایس ایم خان نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ڈے کے موقع پرفکّی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں کہیں۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس پروٹیکشن کونسل (آئی ایچ آرپی سی) کے ذریعہ جشن کا اہتمام کیاگیا تھا جس میں بالی ووڈ اداکاروں کے علاوہ نامورش شخصیات نے شرکت کی۔ حالانکہ اس تقریب میں وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ، نتن گڈکری، ہرش وردھن سنگھ کے علاوہ بی جے پی کے کئی لیڈران کی شرکت کا اعلان کیاگیاتھا، مگر آخر تک وہ پروگرام میں تشریف نہیں لاسکے۔ پارٹی کے قومی سکریٹری اور اتراکھنڈ کے انچارج شیام جاجو کے علاوہ بی جے پی کے کسی لیڈرنے شرکت کی۔مسٹر ایس ایم خان نے کہاکہ حقوق انسانی کامسئلہ انتہائی اہم مسئلہ ہے، چنانچہ ہم سب کو مل کر ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنا چاہئے۔ اس موقع پر بالی ووڈ کے اداکاروں میں پریم چوپڑا، رندھیر کپور،راجپال یادو،زبیرشیخ، رنجیت، علی اصغر عرف دادی، مس ہمانی وغیرہ نے اپنے اپنے انداز میں عوام کو لطف اندوز کیا۔ اس موقع پر چودھری جمشید عالم کے ذریعہ پھولوں سے والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد مومنٹو اور شال پہناکر اعزاز سے نوازا گیا۔ پریم چوپڑا، رندھیر کپور، زبیر شیخ اور راجپال یادو نے کہاکہ ہمیں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہئے اور انہوں نے اس کیلئے چودھری جمشید عالم کو مبارکباد پیش کی۔ بی جے پی لیڈر شیام جاجو نے نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے اور آج انسانی حقوق سے متعلق بیداری پیدا ہورہی ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید سدھار دیکھنے کو ملے گا۔ خواتین کے تحفظ سے متعلق سوال کے جواب میں مسٹر جاجو نے کہاکہ مرکزی سرکار خواتین کی تحفظ کیلئے بہت سنجیدہ ہے۔ انٹرنیشنل ہیومن رائٹ پروٹیکشن کونسل کے نیشنل چیئرمین چودھری جمشید عالم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آج کا جشن اس لئے منایاجاتا ہے کہ عوام کو انسانی حقوق کے تئیں بیدار کیاجاسکے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو مل کر سماج کو یہ پیغام دینا چاہئے کہ ہم اپنے حقوق سے دوسروں کے حقوق کو کیسے محفوظ بناسکتے ہیں۔ چودھری جمشید عالم نے کہا کہ اگر ہمارے بچوں کومعلوم ہوگا کہ ہمارے انسانی حقوق کیاہیں تو پھر وہ بہترطریقے سے اپنے والدین کی بھی خدمت کریں گے اور ان کے حقوق کو سمجھیں گے۔ اس موقع پر سبھی مہمانوں کو ایوارڈ دیاگیا۔ اس کے علاوہ دبئی سے آئے صدیقی احمد،انکش مہلا، کونال کوٹھاری،رام قنوجیا، تاج الدین انصاری، شاہنواز اورساحل باباوغیرہ کو اعزاز سے نوازاگیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور سرکردہ شخصیات اور بالی ووڈ اداکاروں کے ڈائیلاگ سے لطف اندوز ہوئے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment