Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:11 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

پولس کے پرمٹ پر سڑکوں پر موت بن کردوڑرہی ہیں گاڑیاں

 

اوورلوڈنگ اورغیرقانونی طورپردوڑرہی گاڑیوں پرکہیں اے آر ٹی اواورکہیں پولیس مہربان

خان اسلان

رام پور،8دسمبر(ایس ٹی بیورو)ضلع کی سڑکوں پرگاڑیاں پولیس کے پرمٹ پر موت بن کردوڑرہی ہیں اوورلوڈنگ اور غیرقانونی طورپردوڑرہی گاڑیوں پرکہیں اے آر ٹی اواورکہیں پولیس مہربان ہے لیکن اس سے عام مسافروں کی جان کوخطرہ لاحق ہوگیاہے۔تمام تر دعوؤں کے باوجود پولیس اوراے آر ٹی اواپنی ذمہ داری نبھانے سے قاصرہیں۔انتظامیہ سے بے خوفی کاعالم یہ ہے کہ کھلے عام ضلع کی سڑکوں پراوور لوڈگا ڑیوں کے پہیہ راہگیروں کی جان لے رہے ہیں ہر چوراہہ پر پولیس اہلکاروصولیابی کرنا جائز گاڑیوں کوروانہ کررہے ہیں۔ خاص طورپرقومی شاہراہ پررات کوہونے والی ناجائزوصولیابی اکثرتنازعات کاسبب بن رہی ہے اکثرصبح دن نکلنے سے قبل پولیس اہکاروں کوناجائزوصولیابی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گاڑیوں کی آمدورفت کے نظریہ سے رامپورکافی مصروف شہرہے۔ جس کی وجہ دہلی ۔لکھنؤ اوردہلی ۔نینی تال شاہراہ کوآپس میں جوڑنے والایہ اکلوتا شہرہے۔ ظاہر ہے کہ جس شہرمیں دودواہم شاہراہ گزرتی ہیں وہاں پرکافی ٹریفک کاگزرہوتاہے۔

...


Advertisment

Advertisment