Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:34 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

۔۔۔اب ترقی کیلئے سیاست کرنی ہے

 

مٹواری میدان میں وزیر اعظم نریندرمودی نے جھارکھنڈ کے عوام سے ترقی کے نام پر حکومت بنانے کی اپیل کی
ہزاری باغ، 6 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے سب راستے چھوڑ کر ترقی کے لئے جھارکھنڈ میں حکومت بنانے کی اپیل کی۔مسٹر مودی نے آج یہاں مٹواری میدان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک عظیم الشان انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذات پات کی سیاست بہت ہوچکی ، اپنے پرائے کی سیاست بہت ہوچکی، شہر گاؤں کی سیاست بہت ہوچکی، سبھی نے اپنی دکانیں لگا کر قبضہ کرکے لوٹاہے۔ ہم سارے تجربے کرچکے ہیں اب وقت کا مطالبہ ہے کہ سب راستے چھوڑ کر سیاست کریں گے تو ترقی کی سیاست کریں گے اور حکومت کا انتخاب ترقی کے لئے کریں گے۔ حکومت کا حساب کتاب ترقی کے پیمانہ پر دیکھا جائے گا اور ذات برادری پر سیاست نہیں ہونے دیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ نوجوانوں کی شادی میں برادری تو سمجھ آتی ہے لیکن روزگار کے ساتھ برادری کا کیا تعلق ہے۔ کنبہ اور سماجی نظام کیلئے برادری کی اہمیت ہے لیکن روزگار کے لئے ترقی چاہئے۔ ترقی ہوگی تو روزگار ملے گا، تعلیم میں ترقی ہوگی اور یہی کام ہمیں کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جھارکھنڈ معمولی ریاست نہیں ہے اور اقتصادی ترقی میں پیش پیش رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جھارکھنڈ کا بھلا ہوگا تو ملک کی دیگر ریاستوں کا بھی بھلا ہوگا۔مسٹر مودی نے کہاکہ جھارکھنڈ کے لوگ اپنے بوڑھے والدین کو چھوڑ کر ہزاروں کلومیٹر دور کمانے کے لئے باہر جاتے ہیں لیکن جھارکھنڈ میں اتنی طاقت ہے کہ یہاں کے لوگوں کو باہر جانا نہیں پڑے گا بلکہ باہر کے لوگوں کو یہاں آنا پڑے گا اور اس کے لئے ترقی کے راستے کو اختیار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت نے کوئلے کے سلسلے میں فیصلہ کیا۔ قبل ازیں ریاست اور مرکز کے مابین جھگڑا ہوتا تھا لیکن ان کا یہ فیصلہ کہ یہاں کا کوئلہ ہے، فائدہ یہیں کے لوگوں کو ملے اور آنے والے برسوں میں یہاں سے جو کوئلہ نکلے گا اس سے ریاست کو 20 ہزار کرور روپئے ملے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ دہلی کو ہی نہیں بلکہ ہر ریاست کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جھارکھنڈ بھی مضبوط ہو۔ انہوں نیکہاکہ ان کی حکومت نے وزیراعظم زرعی آبپاشی منصوبہ کو نافذ کیا ہے جس سے کسانوں کو پانی ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی بار جب وہ یہاں آئے تھے تو ایک کارکن نے کسانوں کے کھیتوں میں پانی پہنچانے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم بنتے ہی انہوں نے اس کام کو انجام دیا ہے۔ وہ چھوٹے کارکن کی بات پر بھی توجہ دیتے ہیں اور اسے پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں کیونکہ انہیں ترقی کی سیاست کرنی ہے۔مسٹر مودی نے کہاکہ جھارکھنڈ کے کوئلہ سے پورا ہندستان روشن ہو رہا ہے لیکن یہاں اندھیرا ہے۔ لوگوں کو بجلی، سڑک اور پانی چاہئے، نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم چاہئے اور بوڑھے والدین کو دوا چاہئے اور اس کے لئے ایک مضبوط حکومت کی جھارکھنڈ میں ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی بار جب وہ یہاں آئے تھے تو وہ الیکشن لڑ رہے تھے اور ان پر ساتھیوں کو جیت دلانے کی ذمہ داری تھی، اس وقت بھیڑ آدھی تھی لیکن آپ نے تب ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا اور اس بار تو بھیڑ دوگنی ہے اس کا مطلب ہے کہ اس بار ہر پارٹی کا صفایا ہوجائے گا۔ انہوں نے پچھلی بار لوک سبھا انتخابات میں جیت دلانے کے لئے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment