Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:12 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

باراوربینچ کے درمیان خوشگوارماحول بنانے کی ضرورت

 

بارایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی استقبالیہ تقریب میں نووارد ضلع جج راجند رسنگھ کی اپیل

خان اسلان

رام پور،5دسمبر(ایس ٹی بیورو) بارایسوسی ایشن کے زیراہتمام نوواردضلع وجج راجندرسنگھ کواستقبالیہ دیاگیا۔ استقبالیہ تقریب کوخطاب کرتے ہوئے ضلع جج راجندر سنگھ نے کہاکہ باراوربینچ کے درمیان خوشگوارماحول بنانے کی ضرورت ہے۔ہم ایک دوسرے کااحترام اور عزت کرتے ہوئے اپنے وقارکوقائم رکھیں۔انھوں نے کہا کہ زندگی میں ایمانداری اورفردشناسی پرقائم رہ کرہمیں اپنی ذمہ داری کونبھاناہے ساتھ ہی ہم سب کواصول وضوابط پرچلناچاہئے۔اس سے قبل بارایسوسی ایشن ہال میں صدربلویرسنگھ اور جنرل سکریٹری امرسنگھ سمیت بارایسوسی ایشن کے عہدے داروں اورجملہ وکلاء نے گل پوشی کرتے ہوئے ضلع جج کاخیر مقدم کیا ۔اس موقع پرجنرل سکریٹری امرسنگھ یادونے6دسمبرکوہڑتال کرنے کی تجویز طلب کی ۔سبھی وکلاء نے اتفاق رائے سے ضلع جج کی یقین دہانی کااحترام کرتے ہوئے احتجاجی پروگرام کی تجویزواپس لینے کیلئے اپنی منظوری فراہم کردی۔اب 6 دسمبر کی ہڑتال نہیں کی جائے گی۔اس موقع پرکثیرتعدادمیں وکلاء موجودتھے۔

...


Advertisment

Advertisment