Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 02:41 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ترلوک پوری میں بی جے پی بھیڑ اکٹھاکرنے میں ناکام

 

بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ پر مکیش شرما نے لگایاالزام*موہن گارڈن میں کانگریس کی سنکلپ ریلی آج

نئی دہلی، 5دسمبر (ایس ٹی بیورو) دہلی اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے کانگریس کے ریاستی ترجمان مکیش شرما نے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے دہلی کے لوگوں کو گمراہ کیاہے مگر کانگریس جن جاگرن ابھیان کے تیسرے مرحلے کے ذریعہ موہن گارڈن میں سنکلپ ریلی کا انعقاد کرکے انہیں بے نقاب کرے گی۔مکیش شرما نے کہاکہ دہلی کے ترلوک پوری ودیگر علاقوں میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ میں لوگوں کی حاضری نے یہ ثابت کردیا ہے کہ دہلی میں بی جے پی اپنی سیاسی زمین کھو چکی ہے اور تیزی سے بی جے پی کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ترلوک پوری کے جلسے میں صرف 50لوگ ہی مشکل سے موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی عوام نے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو پوری طرح سے خارج کردیا ہے اور یہی سبب ہے کہ عام آدمی پارٹی بھی کسی عوامی جلسے میں بھیڑ نہیں اکٹھاکرپارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی کے لوگ ایک بار پھر کانگریس انتظامیہ کی تعریف کرنے لگے ہیں اور لوگوں کو کانگریس کی ترقی کا ماڈل بھی پرکشش نظرآرہا ہے۔ مکیش شرما نے بتایا کہ کل موہن گارڈن کے گیتا بھون مندر چوک پر کانگریس کی سنکلپ ریلی ہوگی جس میں ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی اور سینئر لیڈر ہارون یوسف خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ ریلی میں آرڈبلیو اے کے بھی لوگ شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس نے فیصلہ کیاہے کہ دہلی کی پرائیویٹ بجلی کمپنیوں کے ذریعہ لوگوں کو جبراً بڑھائے گئے لوڈ کے بعد بجلی کی بھاری بھرکم بلوں اور پینے کاپانی نہ ہونے کے باوجود بھی ہزاروں روپئے کے پینے کے پانی کی بل کی کاپی بھی سنکلپ ریلی کے بعد جلائی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ مقامی لوگ بھاری بھرکم بلوں سے پریشان ہیں اور بی جے پی ممبراسمبلی کے تئیں بھی سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment