Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:18 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ریا ست میں کسا نو ں کی خو د کشی کے واقعا ت سے وزیر اعلی پر یشان

 

مہا راشٹر حکومت کا کسانوں کی مدد کیلئے مرکز سے 4500کروڑ روپے کے پیکج کا مطا لبہ* فڑنو یس کی کسا نو ں سے ہمت سے کا م لینے کی اپیل ،خشک سا لی سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن امدا د کی یقین دہا نی

ممبئی، 03 ؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا ) حال میں کسانوں کی خود کشی کو لے کر فکر مند مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے حکومت 24 گھنٹے کام کر رہی ہے اور مرکز سے ضروری امدا د کے لئے 4500کروڑ روپے کی مالی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ فصل خراب ہونے اور خشک سا لی کی وجہ سے کسانوں کی خودکشی کے حوالے سے وہ فکر مند ہیں اور کسانوں سے حو صلہ سے کا م لینے کی اپیل کرتے ہیں اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی حکومت ہر طرح سے ان لوگوں کا تعا ون کرے گی۔فڑنو یس نے یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ خشک سا لی کی حالت نازک ہے اور بجلی کے بل میں چھوٹ دینے، خشک سا لی سے متاثرہ خطو ں میں 10ویں اور 12ویں کے طالب علموں کو فیس میں رعایت، زرعی قر ض کی تعمیر نو جیسے موضوعات پر فیصلے اور قر ضو ں کی وصولی پر پہلے ہی پابندی لگا دی گئی ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی حکومت حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسانوں کی سنگین صورت حال میں اس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔گزشتہ ہفتے 75سالہ ایک کسان نے فصل خراب ہونے کی وجہ سے اکولہ ضلع کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔
اس کے علاوہ گزشتہ کچھ دنوں میں ودربھ سے قر ضہ کے بو جھ سے پر یشان 7 کسانوں کے خودکشی کرنے کی خبر ہے جس کے بعد فڑنو یس نے گزشتہ ہفتے وہاں کا دورہ کیا تھا۔یہ معلومات ایک این جی او ودربھ جن آندولن سمیتی (وی جے ایس ) نے دی، جو اس طرح کی اموات پر نظر رکھتی ہے۔سمیتی کے چیئرمین کشور تیواری نے حال ہی میں دعوی کیا کہ ان کی موت کے ساتھ، پانی بحران اور زراعی بحران کا سامنا کر رہے کپاس کے شعبے میں خودکشی کرنے والے کسانوں کی تعداد بڑھ کر اس سال اب تک 1022 ہو گئی ہے۔تیواری کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ ہفتے امراوتی میں فڑنویس سے ملاقات کی تھی اور مطالبات کو لے کر ایک میمو رنڈم بھی پیش کیا تھا ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment