Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:21 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

پوری طاقت اور اتحاد کیساتھ الیکشن میں حصہ لے گی کانگریس: لولی

 

اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ورکشاپ منعقد*مودی سرکار سبھی محاذ پر ناکام: اجے ماکن*بی جے پی کے اقتدار میںآنے سے خراب ہوافرقہ وارانہ ماحول: ہارون یوسف

نثاراحمدخان

نئی دہلی، 3دسمبر (ایس ٹی بیورو) آئندہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پوری طاقت، مضبوطی اور اتحاد کے ساتھ حصہ لے گی اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں نہ صرف بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرے گی بلکہ دہلی میں پارٹی کی شاندار واپسی بھی طے ہے۔ یہ باتیں آج ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے پارٹی کے ذریعہ انتخابی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک ورکشاپ کے دوران کہیں۔اس موقع پرآل انڈیا کانگریس کمیٹی کے کمیونی کیشن انچارج وسابق ممبرپارلیمنٹ اجے ماکن، سابق سی ایل پی لیڈر ہارون یوسف، سابق ممبرپارلیمنٹ جگدیش ٹائٹلر،جے پرکاش اگروال، سجن کمار اور مہابل مشرا کے علاوہ سابق ممبراسمبلی ڈاکٹر یوگا نند شاستری، ڈاکٹراے کے والیہ،شعیب اقبال، سبھاش چوپڑا اور جے کشن کے علاوہ بڑی تعداد میں پارٹی لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔ مسٹرلولی نے کہاکہ دہلی کے لوگ ایک بار پھر کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو دہلی کے غریبوں کا دشمن بتاتے ہوئے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ عوام سے سیدھے طور پر بات کریں اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کریں۔ سابق ممبرپارلیمنٹ اجے ماکن نے مودی سرکار کو ہر محاذ پر ناکام بتاتے ہوئے کہاکہ مرکزی سرکار اب تک صرف یوٹرن لینے والی سرکار ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 100دن کے اندر کالادھن واپس لاکر ہر غریب آدمی کو 15لاکھ روپئے دینے کا جھوٹا وعدہ کرکے غریبوں کو گمراہ کیااور ووٹ حاصل کرکے اقتدار حاصل کی، مگر اب ان کی پول کھل گئی ہے۔ ہارون یوسف نے کہاکہ کانگریس اسمبلی انتخابات میں اس بات کو اجاگر کرے گی کہ مرکز میں بی جے پی سرکار آنے کے بعد دہلی میں فرقہ وارانہ ماحول خراب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے دہلی میں بی جے پی کے لیڈران بیان بازی کرکے امن وامان کو خطرہ پہنچارہے ہیں، جس کیلئے کانگریس کے کارکنان کو عوام کو بیدار کرنا ہوگا۔ ہارون یوسف نے کہاکہ کانگریس کے دوراقتدار میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں سے متعلق ہورڈنگ اپنے اپنے علاقوں میں لگائیں کیونکہ پارٹی حملہ آور طریقے سے میدان میں اترے گی۔ سجن کمار نے کہاکہ جھگی جھونپڑی، غیرمنظورہ شدہ کالونیوں اور گاؤں وسلم بستیوں کے لوگوں کو آنجہانی اندرا گاندھی کے دوران اقتدار کی طرح راحت فراہم کرنے کی سہولت انتخابی منشور میں خصوصی طور پر کی جانی چاہئے۔ ریاستی ترجمان مکیش شرما نے کہاکہ کانگریس اپنے انتخابی منشور میں مختلف زمروں میں اچھی راحت دے گی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment