Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 09:47 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اکھل بھارتیہ دلت مہاپنچایت ‘کرے گی بی جے پی کی حمایت

 

پنڈت دین دیال سماجی اتحاد کے حامی تھے: امت شاہ* دلت سماج کو سرکاری دفاتر میں ٹھیکیداری سسٹم سے نجات دلائے گی بی جے پی: اپادھیائے

نثاراحمدخان

نئی دہلی، 2دسمبر (ایس ٹی بیورو)اکھل بھارتیہ دلت مہاپنچایت نے ایک کانفرنس میں آج بی جے پی کو اپنی حمایت دینے کااعلان کیا۔ بالمیکی سماج سے متعلقہ مہاپنچایت میں مورسنگھ کی صدارت میں تال کٹورہ اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں موجودنمائندوں نے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت بھی حاصل کی۔ اس موقع پر امت شاہ کے علاوہ دہلی کے انچارج وممبرپارلیمنٹ پربھات جھا، ریاستی صدر ستیش اپادھیائے، ممبرپارلیمنٹ وجے گوئل وغیرہ بھی موجودتھے۔ اس موقع پر امت شاہ نے اپنے خطاب کے دوران بالمیکی سماج کے ذریعہ حمایت کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی ملک کے ہرطبقے سے بغیر کسی فائدے کے رشتے قائم کرتی ہے، ہم جب کسی نئے سماج سے جڑتے ہیں تو ہمارا وہ جڑاؤ انتخابی نفع ونقصان کیلئے نہیں ہوتا بلکہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کے سماجی اتحاد کے پیغام سے ترغیب حاصل کرنے کے بعد ہوتی ہے۔ مسٹرشاہ نے دلت مہاپنچایت کویقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ دہلی پردیش بی جے پی نہ صرف بالمیکی سماج بلکہ دہلی کے سبھی دلت سماج کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جدوجہد کرے گی۔ مہاپنچایت کے صدر مورسنگھ نے کہاکہ بالمیکی سماج روایتی طور پر کانگریس کو اپنی حمایت دیتی رہی ہے، مگر یہ حقیقت ہے کہ کانگریس نے ہمارے سماج کو مسلسل نظرانداز کیا اور آج حالت یہ ہے کہ ہمارے لوگوں کو مستقل نوکری نہیں ملتی۔ ہمیں ٹھیکیداری سسٹم کی بنیاد پر کام کرنا پڑتا ہے اور اس میں سماج کے لوگوں کا زبردست استحصال ہوتا ہے۔ دہلی بی جے پی کے انچارج وممبرپارلیمنٹ پربھات جھا نے کہا کہ بی جے پی سماجی جمہوریت میں یقین رکھنے والی پارٹی ہے اور بالمیکی سماج پر قومی جمہوری سوچ رکھنے والا سماج ہے اور آج اس دلت مہاپنچایت نے بی جے پی کو ایک نئی طاقت فراہم کی ہے۔ ریاستی صدر ستیش اپادھیائے نے مہاپنچایت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ دہلی اسمبلی الیکشن 2015کے منشور میں بی جے پی سبھی دلت سماج کو دو واضح یقین دہانی کرائے گی، جس کے تحت کام کررہے سبھی ملازمین مستقل کئے جائیں گے اور دلت خاندانوں کے جو بچے گریجویٹ سطح سے اوپر کی پڑھائی کریں گے ان کو لیپ ٹاپ اور تعلیم کے اخراجات وغیرہ دینے کا انتظام دہلی سرکار کرے گی۔ مسٹراپادھیائے نے کہاکہ ہم بہت جلد ہی سہولت فراہم کرائیں گے کہ دہلی کے تینوں میونسپل میں صفائی ملازمین کو کیس لیس انشورنس اسکیم میں لائے گی اور دہلی سرکار سرکار آنے پر ہم ملازمین کو سرکاری دفاتر میں ٹھیکیداری سسٹم سے نجات دلائیں گے۔ اس مہاپنچایت میں مہاپنچایت کے صدر سنجے گہلوت،پریم ساگر، برج موہن، کماری ممتا ڈھیکا، ایشور سنگھ پردھان، راجو بالمیکی، سریندر بڑلان، مہیش چند ٹانک وغیرہ موجود تھے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment