Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:47 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ریاستی وزیر راجندر سنگھ رانا کے بھائی ارون رانا پر اقتدار کے نشے میں مدہوش صحافیوں سے بدسلوکی

!

جمہوریت کا چوتھا ستون صحافیوں سے بد سلوکی کسی بھی صورت میں ناقابل برداشت

پر یس ایسوسی دیوبند و ضلع کے صحافیوں کی کمشنر سہارنپو و اے ڈیم سے تحریر شکایت وزیر اعلی کو شکایتی مکتوب ارسال

یاسرعثمانی

دیوبند،25ستمبر ، ایس ٹی بیورو: گذشتہ شب سرکٹ ہاؤس دیوبند میں صرافہ تاجر فاخر انصاری کے گھر پر ہوئی ڈکیتی کی واردات کو لیکر ایس پی دیہات کی ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ کی پریس کانفرنس میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب صحافیوں کے ذریعے پولیس سے کئے جارہے سوال پر نشے میں چور ریاستی وزیر راجندر سنگھ رانا کے بھائی اور کو پریٹو بینک کے چیئر مین ارون نے گالی گلوچ کرتے ہوئے نہ صرف صحافیوں سے بد سلوکی بلکہ مارپیٹ پر آمادہ ہو گئے افسوس کن امر یہ ہے کہ سینئر پولس افسر اور مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔اقتدار کے نشے میں مدہوش ارون رانا اور حامیوں نے نامہ نگاروں نے مستقبل میں سبق سکھانے کی بھی دھمکی دی ۔اس واقعہ کی خبر ملتے ہی صحافتی و سماجی حلقوں میں غم غصہ کی لہر دو ڑ گئی اور آج پریس ایسوسی اور ضلع بھر کے صحافیوں نے آئے دن اقتدار کے نشے میں چور ریاستی وزیر کے بھائی ارون رانا کے خلاف نہ صرف ریاست کے وزیر اعلی اکھلیش یادو ڈی آئی جی ، ڈی ایم ، پر یس کونسل آف انڈیا سمیت متعلقہ افسران کو شکایتی مکتوب ارسال کرکے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔قابل غور امر یہ ہے کہ ایس پی دیہات ڈاکٹر دھرم ویر سنگھ ، یس ڈی ایم دیوبند راجیش سنگھ ، پولیس سرکل آفیسر برجپال سنگھ جاکھڈ ، سمیت مقامی انتظامیہ افسران موجود تھے تاہم کسی نے سماجوادی لیڈر ارون رانا کی بد سلوکی پر روک لگانے کی ہمت نہیں ہو سکی مذکورہ معاملہ کوئی نیا نہیں ہے بلکہ متعدد بار اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں جہاں پر اس پی لیڈر کی تا نا شاہی کے آگے مقامی پولیس انتظامیہ بے بس نظر آئی ۔جہیں آج پریس ایسوسی ایشن اور ضلع بھر کے صحافیوں نے کلکٹر ہاؤس سہارنپور پہنچ کر ریاستی وزیر اور کوپریٹو بینک کے چیئر مین ارون رانا کے خلاف زبردست مظاہر ہ کیا ۔احتجاج کرنے والوں میں اشرف عثمانی ، اطہر عثمانی ، معین صدیقی ، اندر پال سیٹھی ، نوشاد عثمانی ، تسلیم قریشی ، عارف عثمانی ،  مشرف عثمانی ، فہیم عثمانی ،آباد علی شیخ ، رضوان سلمانی ، وسیم عثمانی ، آفتاب ملک ، سمیر چودھری ، سعید ہاشمی ، یاسر عثمانی ، ایم افسر ، متین خاں ، پرشانت تیاگی ، منوج سنگھل ، پنٹو شرما ، آفتاب ملک سمیت درجنوں صحافی موجود تھے ۔

...


Advertisment

Advertisment