Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 02:22 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

شیوسینا کو منا نے میں بی جے پی مصروف

 

دو لوگوں کو مرکز میں وزیر بنانے کی پیش کش، حمایت کے معاملہ میں بات چیت کامیاب ہے : فڑنوس

مہاراشٹر :مہاراشٹر سرکار میں شیوسینا کے شامل ہونے کی بات چیت دوبارہ تیز ہو گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق اتوار دیر رات شیوسینا لیڈر انل دیسائی اور ملند نارویکر وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان سے بات چیت کی، وہیں پھڑنویس کا کہنا ہے کہ حمایت کے معاملے پر شیوسینا کیساتھ 80 فیصد بات چیت ہو چکی ہے۔ اسکے ساتھ ہی سی ایم نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بات چیت سے جڑے ہوئے نہیں ہیں، انہیں معاملے میں کچھ نہیں بولنا چاہئے۔اجلاس کے دوران پھڑنویس حکومت کے کچھ کابینہ وزیر بھی موجود تھے۔ تاہم، کسی بھی فریق نے ابھی تک اپنے پتے نہیں کھولے ہیں۔ ایسے میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات سے اتحاد کی راہ آسان ہوتی تو دکھ رہی ہے، لیکن شبہات کے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق شیوسینا کو بی جے پی مرکز میں دو اور وزراء کے عہدے کا آفر دے رہی ہے۔شیوسینا لیڈروں کی پھڑنویس کیساتھ اتوار کی رات ہوئی ملاقات سے پہلے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ادھو ٹھاکرے سے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ بات چیت کی تھی، لیکن کسی بھی فریق نے سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے بھی ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی۔ سوامی نے کہا کہ اجلاس میں جو بھی بات ہوئی ہے، اسکی معلومات وہ پارٹی صدر امت شاہ، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کو دیں گے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment