Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:21 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مذاہب کی مشترکہ اقدار کے ذریعہ انسانی بہبود کے عصری تقاضے کی تکمیل ممکن

 

عالمی مذاہب پارلیمانی کونسل کے سربراہ عبدالملک مجاہد اور ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر محترمہ میری نیلسن کی دیگر ذمہ داران کی موجودگی میں وضاحت

نئی دہلی یکم دسمبر (ایس ٹی بیورو)انٹر فیتھ ملاقات موجودہ عہد کا سب سے اہم اور اپیل کرنے والا منظر نامہ ہے جسے مرتب کرنے میں ایک طرف جہاں گلوبلائزیشن کا اہم کردار ہے وہیں مذاہب کو اسباب نزاع قرار دینے کے الزام کی بھی اس سے نفی ہو تی ہے۔اس تمہید کے ساتھ آج یہا ں عالمی مذاہب کی پارلیمان کے ذمہ داران نے میڈیا کو بتا یا کہ آئندہ سال پندرہ تا اٹھارہ اکتوبر اس پارلیمنٹ کا اجلاس امریکہ کے شکاگو میں ہونے جارہا ہے جس میں روحانی تبتی پیشوادلائی لامہ، کرین آرم اسٹرونگ ، طارق رمضان، راجندر پچوری، مائیکل بیکویتھ اور ایبو پٹیل سمیت متعدد عالمی شخصیات کی شرکت طے ہے۔عالمی مذاہب کی پارلیمانی کونسل کے سربراہ عبدالملک مجاہد اور ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر محترمہ میری نیلسن نے مذاہب کی مشترکہ اقدار کے ذریعہ انسانی بہبود کے عصری تقاضے کی تکمیل کو امن کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس محاذ پر ایسی کوششوں کی کامیابی نے ہی دنیا کو ان اندیشوں سے اب تک محفوظ رکھا ہے جس کا تجربہ پچھلی صدی میں ایک سے زیادہ قوموں نے ہلاکت خیز طور پر کیا۔ان رہنماوں نے کہا کہ بہر حال یہ ایک مسلسل عمل ہے جسے بدلے ہوئے حالت سے مطابقت کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت تاکہ تہذیبی ارتقا سے انسانی زندگی زیادہ سے زیادہ تحفظ حاصل ہواور مذاہب کے بے جا استحصال کی کوششوں کی بیخ کنی ہو سکے۔شکاگو اجلاس میں جس کا مقصد مل جل کر امن، انصاف اورانسانی ہمدردی کا دائرہ وسیع کرنا ہے شرکت کرنے کے خواہشمندوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے آپ کو رجسٹر کرائیں بلکہ اپنی تجاویز بھی پیش کریں تاکہ ان کی روشنی میں اقدامات کے نوک پلک سنوارنے میں مدد مل سکے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment