Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:35 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

معالجین کے ساتھ نرسوں کو بھی سی ایم ای کے ذریعہ اپڈیٹ کئے جانے کی ضرورت

 

انٹرنیشنل ایسو سی ایشن فاردا اسٹڈی آف پین آئی اے ایس پی کے مشترکہ تعاون سے کنٹی نیوانگ میڈیکل ایجوکیشن پروگرام کی افتتاحی تقریب میں میڈیسن فیکلٹی کی ڈین پروفیسر ایس بانو نے نرسنگ اسٹا ف کے رول کو سراہا

فہمیدہ پروین

علی گڑھ، 28؍نومبر(ایس ٹی بیورو) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے زیرِ اہتمام انٹرنیشنل ایسو سی ایشن فار دا اسٹڈی آف پین آئی اے ایس پی کے مشترکہ تعاون سے کنٹی نیوانگ میڈیکل ایجوکیشن ( سی ایم ای ) کا انعقاد عمل میں آیاجس میں جے این میڈیکل کالج ہسپتال میں فائز نرسوں اور انٹرن نرسوں کو مریضوں کے درد کے تدارک کے نظم سے روشناس کرایاگیا۔سی ایم ای کا افتتاح کرتے ہوئے میڈیسن فیکلٹی کی ڈین پروفیسر ایس بانو نے کہا کہ طبی خدمات میں نرسنگ ا سٹاف کا اہم رول رہا ہے کیونکہ وہ ہمیشہ براہِ راست مریض کے رابطہ میں رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ طبی خدمات میں اصلاح کے لئے ضروری ہے کہ معالجین کے ساتھ نرسوں کو بھی سی ایم ای کے ذریعہ اپڈیٹ کیا جائے۔جے این میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسرطارق منصور نے مریضوں کے علاج میں نرسوں کے رول پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ مریض کے درد کو کم کرنے میں اہم رول ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سی ایم ای کا مقصد نرسوں کو مکمل طور پر تربیت یافتہ بنانا ہے۔اینستھیسیولوجی شعبہ کی سربراہ پروفیسر شہلا حلیم نے کہا کہ ان کا شعبہ کرونک اور آپریشنس سے ہونے والے درد کے نظم میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پین کلینک میں بڑی تعداد میں درد سے پریشان مریض اپنا علاج کرانے آرہے ہیں۔ پروفیسر شہلا حلیم نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام یقینی طور پر ہسپتالوں میں طبی خدمات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے آئی اے اے سی کی کارگزاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں اس کے ذریعہ کئے جا رہے تعلیمی و تربیتی کاموں سے مریضوں کو یقینی طور پر فائدہ پہونچے گا۔سی ایم ای کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر حماد عثمانی نے کہا کہ میڈیکل خدمات کو بہتر بنانے کے لئے اینستھیسیولوجسٹس، سرجنس اور نرسنگ ا سٹاف میں آپس میں بہتر تال میل ہونا ضروری ہے۔سی ایم ای میں آئی اے ایس پی کے پروفیسر اشوک سکسینہ، ڈاکٹر گوتم گروترا، ڈاکٹر گورو ڈھکتا، پروفیسرایس معید احمد، ڈاکٹر ایس کامران حبیب، ڈاکٹر ایس حسین عامر، ڈاکٹر شہانہ علی اور نرسنگ ا سکول کی پرنسپل پروفیسر فریدہ احمد نے حصہ لیا۔اس موقعہ پر پروفیسرا شوک کمار سکسینہ اور ڈاکٹر حماد عثمانی کی ادارت میں تیار مینوئل کا بھی اجراء عمل میں آیا۔سی ایم ای کی شرکاء نرسیز نے اس کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا۔ ڈاکٹرا یس حسین عامر اور ڈاکٹر نازیہ توحید نے ان کا ٹیسٹ بھی لیا۔

...


Advertisment

Advertisment