Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 10:46 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مٹیا محل سے مرزا جاوید علی نے بھی پیش کی اپنی دعویداری

 

فصیل بند شہر میں چہ می گوئیوں کا دور شروع،کانگریس قیادت کے سامنے ایک نیا چیلنج

نئی دہلی،28نومبر(ایس ٹی بیورو) آج کی بڑی خبر یہ ہے کہ مٹیا محل حلقہ سے دہلی کے نوجوان کانگریسی لیڈر مرزا جاوید علی نے اپنی دعویداری پیش کردی ہے۔ یہ بڑی خبر اس لئے ہے کہ اس حلقہ سے پچھلے الیکشن میں فاتح قرار دیئے گئے شعیب اقبال گزشتہ دنوں کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔ اس وقت سے یہ سمجھا جارہا تھا کہ اس حلقہ سے شعیب اقبال ہی کانگریس کے امیدوار ہوں گے لیکن اب جس طرح اس حلقہ سے مرزا جاوید علی نے اپنی دعویداری پیش کردی ہے اس سے جہاں فصیل بند شہر میں چہ می گوئیوں کا دور شروع ہوگیا ہے وہیں کانگریس قیادت کے سامنے بھی ایک بڑا چیلنج آکھڑا ہوا ہے اس لئے کہ پچھلے الیکشن میں کانگریس امیدوار کے طو رپر مرزا جاوید علی نے شعیب اقبال کو سخت ٹکردی تھی اس الیکشن میں جہاں شعیب اقبال کو22732ووٹ ملے تھے وہیں مرزا جاوید علی19841ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے یعنی محض2891ووٹوں کے فرقہ سے وہ ہارے تھے۔ اس سے قبل مٹیا محل حلقہ سے کانگریس جو بھی امیدوار کھڑا کرتی تھی وہ شعیب اقبال کو ٹکر تو کیا ان کے قریب تک بھی نہیں پہنچ پاتا تھا۔ ایسے میں مرزا جاوید علیکی سخت ٹکرنے سیاسی تجزیہ کاروں کو بھی انگشت بہ دنداں کردیاتھا۔ عرصہ تک فصیل بند شہر میں یہ خبر بھی گونجتی رہی تھی کہ اگر کانگریس کے ہی کچھ لوگوں نے اندرخانہ شعیب اقبال کی مدد نہ کی ہوتی تو ان کا ہارنا طے تھا۔بہر حال یہ باتیں اب ماضی کا حصہ بن چکی ہیں لیکن اپنی مضبوط دعویداری پیش کرکے مرزا جاوید علی جہاں پورے فصیل بند شہر میں بحث کا موضوع بن گئے ہیں وہیں انہوں نے کانگریس قیادت کے سامنے بھی ایک بڑا سوال کھڑا کردیا ہے۔ ’’سیاسی تقدیر‘‘ نے جب اس سلسلے میں مرزا جاوید علی سے رابطہ کیاتو انہو ں نے کہا کہ دعویداری پیش کرنا میرا حق تھا اب اس پر پارٹی قیادت کو فیصلہ لینا ہے۔ اس کا جو حکم ہوگا ہم اسے بسروچشم قبول کریں گے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment