Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 02:21 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ٹورسٹ ویزا آن ارائیول کا افتتاح

 

نئی دہلی،27 نومبر(یو این آئی)مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راجناتھ سنگھ نے سیاحت اور ثقافت (آزادانہ چارج) کے وزیر مملکت اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما کے ساتھ آج یہاں منعقدہ ایک تقریب میں الیکٹرانک ٹریول اتھورائزیشن (ای ٹی ا ے) کے ساتھ سیاحوں کیلئے آمد پر ویزا ( ٹی وی او اے) کا افتتاح کیا۔ اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ عہد قدیم ہی سے دنیا بھر کے لوگوں کیلئے ہندوستان توجہ کا مرکز رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عہد قدیم ہی سے سیاح ہندوستان آرہے ہیں تاکہ وہ یہاں کے فلسفہ اور یہاں کی روحانیت کا تجربہ کرسکیں۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اپنی جغرافیائی محل وقوع کے مدنظر سیاحتی شعبے میں ہندوستان ایک منفرد خصوصیت کا بھی حامل ہے۔ کیوں کہ اس طرح کسی دوسرے ملک میں بہت زیادہ تنوع نہیں پائی جاتی ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے سیاحتی صنعت کے نمائندوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ آنے والے بیرونی سیاحوں کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔ سیاحت اور ثقافت (آزادانہ چارج) اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ ای ٹی اے کے ساتھ ٹی وی او اے کا افتتاح ہندوستان کی پوری سیاحتی صنعت کیلئے ایک خواب تھا جس نے اب حقیقت کی شکل اختیار کرلی ہے اور اسے ملک کی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہمارے ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے اور ای ٹی ا ے کے ساتھ ٹی وی او اے کے نفاذ سے ایک واضح پیغام جائیگا کہ ہندستان اپنے ملک میں سفر کو آسان بنانے کو لیکر سنجیدہ ہے۔ اس موقع پر وزیر سیاحت نے وزارت داخلہ ، بیورو آف امیگریشن، وزارت خارجہ ، شہری ہوابازی کی وزارت ، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر ، ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور پرائیویٹ ایئرپورٹ آپریٹرس کے افسران سمیت تمام متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس اسکیم کے افتتاح میں اپنا زبردست تعاون پیش کیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment