Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:04 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ارنیا میں فوجی چوکی پر حملہ، دو جنگجو ہلاک

 

جموں ۔ 27 نومبر (یو این آئی) جموں وکشمیر میں ضلع جموں کے ارنیا سب سیکٹرمیں بین اقوامی سرحد پر آج ایک فوجی چوکی پر جنگجوؤں کے حملے کے بعد فوج کے ساتھ ہونے والے تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چار سے پانچ جنگجوؤں نے کٹھار گاوں میں فوج کی چوکی پر حملہ کردیا۔ اس کے بعد دونوں طرف سے ہونیو الی فائرنگ میں دو جنگجو مارے گئے۔غیرمصدقہ خبروں میں ایک شہری کے مارے جانے کی بھی بات کہی گئی ہے۔آخری خبر ملنے تک تصادم جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق دو سے تین جنگجو باڑ سے دو کلومیٹر اندر فوج کے بنکر میں چھپے ہوئے تھے۔جنگجوؤں نے گرینیڈ سے حملہ کیا اور فائرنگ شروع کردی۔ فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ دونوں سے طرف سے ہونے والی فائرنگ میں دو جنگجو مارے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل جنگجوؤں نے ایک شہری کو اس کی کار کے ساتھ اغوا کرلیا اور بعد میں اسے گولی مار دی۔ مقامی لوگوں نے چار سے پانچ جنگجوؤں کو صبح دیکھا جس کی اطلاع انہوں نے بارڈر سیکورٹی فورس اور فوج کو دی ۔ اس کے بعد علاقہ کا محاصرہ کرلیا گیا اور تصادم شروع ہوگیا۔غیرمصدقہ خبروں کے مطابق تقریباً تین لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس بات کی بھی خبر ہے کہ تصادم کے دوران زخمی ہونے والا ایک فوجی جوان شہید ہوگیا ہے۔ اس درمان ایک دیگر کارروائی میں فوج نے ضلع راجوری کے نوشیرہ سیکٹر میں جنگجوؤں کی دراندازی کی کوشش ناکام کردی اور ہتھیاروں سے لیس ایک جنگجو کو پکڑ لیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق لام بٹالین علاقہ میں لہران کمپنی آپریشن ٹھکانے کے نزدیک صبح ساڑھے چھ بجے دراندازی کی کوشش ناکام کی گئی۔ ذرائع کے مطابق مستعد جوانوں نے کنٹرول لائن کے نزدیک مشتبہ سرگرمیاں دیکھیں ۔ انہوں نے فوراً علاقہ کا محاصرہ کرکے تلاشی مہم چلائی اور جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا۔ جس کے قبضہ سے پاکستان میں بنائی گئی پستول، اے کے 47، تیس راؤنڈ اور پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

 

...


Advertisment

Advertisment