Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:27 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

یونائیٹیڈمسلمس فرنٹ کی ایک اور کامیابی

 

یو ایم ایف کی جانب سے داخل کی گئی بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹرکی جوڈیشیل انکوائری کی پیٹیشن کووزیر اعظم نے جانچ کمیٹی کے حوالے کیا

شمس آغاز شمسی

نئی دہلی 27نومبر(ایس ٹی بیورو)یو نائیٹیڈ مسلمس فرنٹ کی جانب سے داخل کی گئی بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹرکی جوڈیشیل انکوائری کی پیٹیشن کووزیر اعظم نے جانچ کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے۔کچھ دنوں پہلے بٹلہ ہاؤس فرضی انکاؤنٹر کی جوڈیشیل انکوائری کے لئے یونائیٹیڈ مسلمس فرنٹ کے صدر شاہد علی ایڈوکیٹ کی جانب سے وزیر اعظم کوایک پیٹیشن دی گئی تھی جس میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جی سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ 2008میں ہوئے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کی جودیشیل انکوائری کرائی جائے تاکہ بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کا سچ سامنے آئے ۔ملک کے وزیر اعظم نے اس پیٹیشن پر غور کرتے ہوئے اس پر ایکشن لینے کے لئے جانچ کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے۔اس کی جانکاری دیتے ہوئے یو نائیٹیڈ مسلمس فرنٹ کے صدر شاہد علی ایڈوکیٹ نے بتایا کہ ہم نے 24-9-2014کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جی و صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو ایک پیٹیشن دیا تھا جس میں ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کی جوڈیشیل انکوائری کرائی جائے تاکہ سچ سامنے آئے ۔وزیر اعطم نے ہمارے پیٹیشن پر غور کرتے ہوئے اس پر ایکشن کے لئے جانچ کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے ۔شاہد علی نے بتا یا کہ بٹلہ ہاؤس انکاؤ نٹر کی جوڈیشیل انکوائری کا پہلا اسٹیپ ہے اور امید ہے کہ اس کی جانچ ہوگی اور سچ سامنے آئے گا ۔واضح رہے کہ ستمبر ۲۰۰۸ میں اسپیشل سیل والوں نے بٹلہ ہاؤس میں رہ رہے طالب علم عاطف اور ساجد کو انکاؤنٹر میں موت کے گھاٹ اتار دیا تھااس انکاؤنٹر میں ایک پولس والے موہن چند شرما کی بھی گولی لگنے موت ہوگئی تھی اور شہزاد کو پولس نے دہشت گردی کے الزام گرفتار کر لیاتھاجسے گزشتہ سال نچلی عدالت نے عمر قید کی سنائی تھی ۔بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے بعد ہی سے مختلف سیاسی و سماجی تنظیمیں اس انکاؤنٹر کو فرضی مان رہی تھی اور مسلسل یہ مطالبہ کر رہی تھی کہ اسکی جوڈیشئل انکوائری ہو اور سچ سامنے آئے لیکن حکومت کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی تھی ۔لیکن یو نائیٹیڈ مسلمس فرنٹ کی جانب سیداخل کئے گئے پیٹیشن پر غور کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس پیٹیشن کو جانچ کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے ۔انکاؤنٹر کی پیٹیشن کو جانچ کمیٹی کے حوالے کرنے سچ سب کے سامنے آئے گا اس کو عوام یو نائیٹیڈ مسلمس فرنٹ کی ایک بڑی کامیابی کے طو ر پر دیکھ رہی ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment