Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 06:23 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

تلنگانہ تحریک میں جان دینے والوں کے اہل خانہ کی حکومت مدد کرے گی :ہریش راؤ

 

تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ دسمبر میں ضلع نلگنڈہ کے منو گوڑہ میں واٹر گرڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

حیدرآباد 26نومبر(یو این آئی ) تلنگانہ اسمبلی میں آج وقفہ سوالات کے دوران تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دینے کیلئے چلائی گئی تحریک کے دوران جان دینے والے افراد کے کنبہ کے ارکان کو سرکاری ملازمت دینے اور انہیں مختلف ترغیبات دینے کا مسئلہ اٹھایا گیا ۔ وزیر آبپاشی ہریش راؤ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں اس مسئلہ پر سیاست نہ کریں ۔ حکومت تحریک کے دوران جان دینے والوں کے کنبہ کے ارکان کو مدد کرے گی ۔ ساتھ ہی 1969 میں بھی چلائی گئی تلنگانہ تحریک کے دوران جان دینے والوں کے کنبہ کے ارکان کو مدد کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے دوران جان دینے والے 459 افراد کے کنبہ کے ارکان کو مالی امداد کا وعدہ پورا کیا جائے گا اور تلنگانہ تحریک کے دوران اس وقت کی حکومت کی جانب سے جو معاملات تحریک میں حصہ لینے والوں کے خلاف لگائے گئے تھے ان معاملات کو ختم کیا جارہا ہے ۔ اب تک ایسے ایک ہزار معاملات واپس لئے گئے ۔ قبل ازیں تلگودیشم کے دیاکر راؤ اور کانگریس کے جیون ریڈی کے اسی مسئلہ پر سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیراعلی محمد محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ کیلئے جان کی قربانی دینے والے افراد کے کنبہ کے ارکان کو مراعات سے محروم نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کنبوں کے ارکان کو مفت تعلیم اور مفت علاج کی بھی سہولت حکومت کی طرف سے دی جائے گی ۔ بعد ازاں مباحث کے دوران ٹی آر ایس کے رکن بالا کرشن نے تلنگانہ کی تائید میں ایوان اسمبلی میں گیت گانا شروع کردیا جس کی مختلف جماعتوں نے ستائش کی ۔ تلنگانہ تلگودیشم کے سینئر لیڈر ای دیاکر راؤ نے الزام لگایا ہے کہ ریاستی حکومت تلنگانہ تحریک کے دوران جان دینے والے افراد کے کنبوں کے ساتھ مذاق کررہی ہے ۔ انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کیلئے جان دینے والے افراد کو خراج کیلئے پیش کردہ تعزیتی قرار داد میں حکومت نے اعتراف کیا تھا کہ تلنگانہ کیلئے بارہ سو افراد نے جان دی لیکن آج اسمبلی میں کہا گیا ہے کہ صرف459 افراد نے ہی خودکشی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے سے پہلے حکمران جماعت کو چاہئے تھا کہ وہ ان خودکشی کرنے والے افراد کے کنبون سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مدد کرتی لیکن ایسا نہیں کیا گیا ۔ ان افراد کے کنبوں سے حکومت ناانصافی کررہی ہے ۔تلنگانہ کے وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ دسمبر میں ضلع نلگنڈہ کے منو گوڑہ میں واٹر گرڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ ریاست تلنگانہ کے دس اضلاع کے تمام مکانات کو محفوظ پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے گجرات کے واٹر گرڈ کے خطوط پر تلنگانہ میں بھی واٹر گرڈس قائم کئے جائیں گے جس کیلئے جنگی پیمانیپر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وزیر پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے واٹر گرڈ کارپوریشن کے قیام کا کام ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کی افسروں کو ہدایت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوری کے اوائل میں واٹر گرڈ کے ٹنڈر کے عمل کو مکمل کرلیا جائے اور فر وری کے دوسرے ہفتہ میں واٹر گرڈ کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے ۔ تلنگانہ کی حکومت اس باوقار پراجکٹ کیلئے تیزی سے اقدامات کررہی ہے ۔ کے ٹی راما راؤ نے دیگر محکمہ جات میں ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دینے والے محکمہ دیہی سربراہی آب کے افسروں کے ڈیپوٹیشن کو ختم کرنے اور واٹر گرڈ کارپوریشن کے قیام کے کام ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ واٹر گرڈ کے کام کے سلسلہ میں افسروں کو حکومت کی طرف سے گاڑیاں اور لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے ۔ ساتھ ہی حکومت نے محکمہ دیہی سربراہی آب میں مخلوعہ 592 آسامیوں پر ملازمین کی بھرتی کو بھی ہری جھنڈی دکھادی ہے ۔ واٹر گرڈس کی تعمیر کیلئے حصول اراضی کے سلسلہ میں اندرون دو تا تین دن فیصلہ کیا جائے گا ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment