Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:10 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کجریوال کا ’خواتین ڈائیلاگ‘ میں نریندرمودی پر حملہ

 

میرے دھرنے پر بیٹھنے سے جمہوریت کوخطرہ بتانے والوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں: کجریوال
نثاراحمدخان
نئی دہلی، 26نومبر (ایس ٹی بیورو)عام آدمی پارٹی کی یوم تاسیس کے موقع پر’خواتین ڈائیلاگ‘ کے انعقاد پر پہنچے آپ کے کنوینر اروند کیجریوال کو مفلرمین پکارا گیا۔ بالی ووڈ اداکارہ و عام آدمی پارٹی کی لیڈر گل پناگ نے کجریوال کے تال کٹورہ گارڈن پہنچنے پر کہاکہ ’لو آ گئے آپ لوگوں کے مفلرمین‘۔ لوگوں نے آپ کنوینر کو مفلرمین کے خطاب سے پکارے جانے پر جم کر تالیاں بجائی گئیں۔ اس موقع پر اروند کجریوال نے کہا کہ جب وہ دھرنے پر بیٹھے تو اسے جمہوریت کیلئے خطرہ بتایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی وزیر اعلی رہتے ہوئے نرمدا کی لمبائی بڑھانے کو لے کر دھرنا دیا تھا، دھرنے کے وقت میں سردی میں سو رہا تھا اور نریندر مودی 2007میں اڈانی کے ٹینٹ میں بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہاکہ نریندرمودی جب دھرنے پربیٹھتے ہیں تو جمہوریت کو خطرہ نہیں ہوتا، لیکن اروندکجریوال بیٹھتا ہے تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے دھرنے پر بیٹھنے سے جمہوریت کوخطرہ بنانے والوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروندکجریوال کے ساتھ منیش سسودیا سمیت پارٹی کے دیگر لیڈران اور حامی پہنچے۔ کجریوال کے ’خواتین ڈائیلاگ‘ پروگرام میں پہنچنے کے بعد نظامت کی ذمہ داری گل پناگ نے اپنے ہاتھوں میں لے لیا اور دہلی کی خواتین کو قانونی مشورہ کیلئے نیہا رستوگی کے موبائل نمبر 858883355 پر کبھی بھی رابطہ کرنے کو کہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ متاثرہ خواتین کو رستوگی پوری قانونی امداد فراہم کریں گی۔ ساتھ ہی گل پناگ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے کاروباری خواتین کو جسمانی ظلم و ستم سے بچانے کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے وشاکھا فیصلے کے ہدایات کے مطابق پارٹی میں بھی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس دوران عام آدمی پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر وندنا نے خواتین حامیوں میں جوش بھرتے ہوئے ایک نظم پڑھی۔ اروندکجریوال کے پہنچنے کے بعد اسٹیج پر سماج میں اپنی چھاپ چھوڑنے والی خواتین نے اپنی پریشانی اور تجربات ظاہر کئے۔ اس کے بعد نوجوان خواتین بینڈ کو گانے پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

 

...


Advertisment

Advertisment