Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:48 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مسلم معاشر ے میں غیر اسلامی رسومات جڑ پکڑ رہی ہیں

 

آپ کی شناخت ہی آپکا بیش قیمت سرمایہ ہے

دارالعلوم وقف دیوبندکی دارلحدیث میں منعقدہ اصلاحی پروگرام میں مولانا بد رالحسن قاسمی کا اظہار خیال

یاسرعثمانی

دیوبند 25؍نومبر(ایس ٹی بیورو)ممتاز عالم دین مولانا بد رالحسن قاسمی نے ہندوستانی مسلمانوں کی بدحالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی مسلمان آج بھی نا گفتہ بہ حالات سے دوچار ہیں ۔جس سے ہر خاص و عام واقف ہے۔ آپ کی یہ مشترکہ ذمہ داری ہے کہ موجودہ ضرورتوں اور تقاضوں کے پیش نظر بھر پور علمی صلاحیتوں سے لیس ہوکر میدان عمل میں اتریں اور مسلمانوں کے مسائل کے سدباب کیلئے عملی جدوجہد کریں۔مولانا بدرالحسن قاسمی آج یہاں ایشیاء کی عظیم اسلامی یونیور سٹی دارالعلوم وقف دیوبندکی پر شکوہ دارالحدیث میں منعقدہ اصلاحی اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم معاشرے میں غیر اسلامی رسومات جڑ پکڑ رہیں لوگوں نے انہیں اسلام کا حصہ تصور کرکرکے اپنا نا شروع کردیا ہے ، انہوں نے بات پر خاص طور پر زوردیا کہ آج انہیں یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ اسلام کی حدود کیاہیں ، اسلامی دائرے میں رہنے کے کیا فوائد اور اسلامی حدود سے تجاوز ان کیلئے کس قدر نقصان دہ ہے ، مولانا نے طلبہ سے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ آپ دنیا میں چاہے جہاں رہیں اپنی شناخت کوباقی رکھیں ، اس لئے کہ آپ کی شناخت ہی آپکا بیش قیمت سرمایہ ہے ، انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ آپ یہاں حاصل کر رہے ہیں ، خواہ دینی علوم ہوں یا عصری علوم یہی آپکے مستقبل کو روشن و تابناک بنائیں گے ، مولانا موصوف نے بانی دارالعلوم دیوبند مولانا قاسم نانوتوی ؒ کے حوالے سے کہا کہ انکی مجاہدانہ زندگی اور مخلصانہ کوششوں کا باریکی سے مطالعہ کرنا چاہئے ، تاکہ انکی تعلیمی اور دینی تحریک کو بہتر طور پر سمجھ سکیں ، قبل ازاں مولانا بد رالحسن قاسمی نے آستانہ قاسمی پر پہنچ کر خطیب الاسلام مولانا محمد سالم قاسمی مہتمم اعلی دارالعلوم وقف دیوبند سے خصوصی ملاقات کی ۔اور رواں دور میں دارالعلوم وقف دیوبند کی غیر معمولی تعلیمی اور تعمیری ترقی پر قلبی مسرت کا اظہار کیا اور اس کو بزرگان دین کا فیض قراردیا۔بعد ازیں مولانا بدرالحسن قاسمی دارالعلوم وقف دیوبندکے شعبہ تحقیق حجۃ الاسلام اکیڈمی میں پہنچ کر اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا شکیب قاسمی سے ملاقات کرکے جاری علمی و تصنیفی سرگرمیوں کی تفصیلات معلوم کیں اس موقع پر مولانا شکیب قاسمی نے علوم قاسمی کی ترویج و اشاعت کیلئے جاری عملی جدوجہد سے مولانا بدرالحسن قاسمی کو روشناش کرایا اور مزید اپنے عزائم و منصوبوں سے با خبر کیا ۔اور ساتھ ہی انہوں نے دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی کے ہمراہ پورے جامعہ کا معائنہ کیا اور جاری سرگرمیوں کو قابل تحسین قراردیا۔اس موقع پر مولانا سفیان قاسمی نے مولانا بدرالحسن کو تفصیل سے تمام علمی اور تصنیفی امور کے بابت بتایا۔ اس دوران مہمان موصوف نے اکیڈمی کی کارکرگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو نسل نو کیلئے مشعل راہ قراردیا۔اس موقع پرمولانا امین عثمانی ندوی ، مفتی نادر قاسمی، مولانا غلام نبی قاسمی ،مولانا عبد الطیف قاسمی ، مولانااسلام قاسمی ، مولانا شمشاد رحمانی ، مولانا نظیف قاسمی ازہری ، مولانا حسنین ارشد قاسمی ، وغیر خاص طور پر موجود رہے ۔ آخر میں مولانا سفیان قاسمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

...


Advertisment

Advertisment