Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 11:27 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

چندرا بابو نائیڈو کااے پی کو ماڈل ریاست بنانے کا عزم

 

سرمایہ کاری کے لیے جاپان کی کمپنیوں سے اپیل
حیدرآباد25نومبر(یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے جاپان میں اہم تجارتی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ریاست میں سرمایہ کاری کیلئے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن بھی پیش کیا جس میں آندھراپردیش کی 2022 تک معیشت کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2022 تک آندھراپردیش کو 3 سرکردہ ریاستوں میں دیکھنا چاہتے ہیں ۔ وزیراعلی نے کہا کہ قبل ازیں انہوں نے ویژن 2020 تیار کیا تھا لیکن اب انہوں نے آندھراپردیش کو ترقی د ینے کیلئے ویژن 2029 تیار کیا ہے جس میں ابتدائی تعلیم ‘ زراعت ‘ آبی وسائل ‘ اربن مشن ‘ انڈسٹریز ‘ انفرا سٹرکچرسرویس سیکٹر اور اسکیل ڈیولپمنٹ اہم مشن ہیں ۔ ان شعبوں پر حکومت توجہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہندوستان میں ان شعبوں میں ہوئی ترقی کی تقلید کی جائے گی اور پھر دنیا بھر میں ان شعبوں میں ہورہی ترقی پر آندھراپردیش میں عمل کرتے ہوئے اسے ماڈل ریاست میں تبدیل کیا جائے گا ۔قبل ازیں چندرا بابو نائیڈو نے ریاست کی ترقی کیلئے جاپان سے تعاون کی درخواست کی ہے ۔ انہوں نے جاپان کے شہر اوزاکا میں چیمبر آف کامرس کے اہم لیڈروں کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ کا مقصد آندھراپردیش میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کیلئے وہ یہ دورہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ وزیر اعلی کے طور پر انہوں نے حیدرآباد کو بڑے پیمانہ پر ترقی دی تھی اسی طریقہ سے وہ آندھراپردیش کو بھی ترقی دینا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کو مستحکم معیشت والا شہر بنانے میں ان کا اہم رول رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد موجودہ آندھراپردیش کو نئے چیلنجس درپیش ہیں ۔ اس کو ترقی دینے کے کئی مواقع ہیں جس کیلئے جاپان کے تعاون کی ضرورت ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment