Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:09 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

منموہن سنگھ سے پوچھ گچھ کیوں نہیں ہوئی:عدالت


نئی دہلی، 25 نومبر (یوا ین آئی) کوئلہ گھپلے سے متعلق ایک معاملے کی سماعت کے دوران آج خصوصی عدالت نے سی بی آئی سے پوچھا کہ اس معاملے میں سابق وزیر اعظم سے پوچھ گچھ کیوں نہیں کی گئی جن کے پاس کوئلہ کی وزارت کا چارج بھی تھا۔عدالت نے مسٹر سنگھ کا نام لئے بغیر کہا کہ کیا اس معاملے میں اس وقت کے وزیر کوئلہ سے پوچھ گچھ کرنا ضروری نہیں تھا۔ کیا صورت حال واضح کرنے کے لئے ان کا بیان ضروری نہیں تھا۔سی بی آئی کے جانچ افسر نے کہا کہ معاملے کی جانچ کے دوران وزیر اعظم دفتر کے افسران سے پوچھ گچھ کی گئی تھی اور یہ پایا گیا تھا کہ اس وقت کے کوئلہ کے وزیر کا بیان ضروری نہیں ہے۔ جانچ افسر نے واضح کیا کہ اس وقت کے کوئلہ کے وزیر سے پوچھ گچھ کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ عدالت نے صنعت کار کمار بڑلا کی کمپنی ہنڈالکو کوئلہ کان الاٹمنٹ کرنے کے معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے سی بی آئی کیس ڈائری پیش کرنے کو کہا۔ سی بی آئی نے کیس ڈائری سیل بند لفافے میں عدالت کو دینے کی کی حامی بھری۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 27 نومبر کو ہوگی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment