Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 09:51 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

نیا توسیع شدہ مطاف رمضان میں کھلے گا

 

مکہ مکرمہ، 25 نومبر (یو این آئی) نئے تعمیر شدہ توسیعی مطاف گراؤنڈ اور پہلی منزل کو آئندہ رمضان میں کھولا جائے گا جبکہ اوپری منزل کو آئندہ حج کیلئے کھولا جائے گا۔ یہ اطلاع ایک سینئر اہلکار نے دی ہے۔ خانہ کعبہ کے توسیعی پروجیکٹ کی نگرانی کرنے والی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین فیصل فؤاد وفا نے کمیٹی کی ایک میٹنگ کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مطاف کی ان منزلوں کی اضافی توسیع بھی کی جائے گی۔ کمیٹی کی میٹنگ کے شرکاء نے اس پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں غور خوض کیا جس سے عازمین حج کو آئندہ مناسک حج کی ادائیگی میں کافی آسانی ہوگی۔ توقع ہے کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد مطاف کی گنجائش دوگنی ہوجائے گی۔

 



 

...


Advertisment

Advertisment