Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:12 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

چوبیس نومبرکو کھول سکتا ہے ڈی ڈی اے قسمت کا تالا

 

قرعہ اندازی کیلئے لوگوں کا انتظار ختم ہونے کا امکان ، ڈیٹا بیس24گھنٹے کام جاری ، دو گھنٹے کے اندر قرعہ اندازی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے تیار ہورہا ہے منصوبہ

محمداحمد

نئی دہلی ،22نومبر( ایس ٹی بیورو)ڈی ڈی اے ہاؤسنگ سکیم 2014 کے ڈرا کو لے کر لوگوں کا انتظار ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ آئندہ 24 نومبر کو یہ انتظار ختم ہو سکتا ہے۔ یہ ڈرا 17 نومبر کو ہی ہونا تھا، لیکن کچھ تکنیکی خامیوں کی وجہ سے ڈرا کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ ڈی ڈی اے اپنی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے 10 نومبر سے ہی ٹرائل رن چلا رہا تھا۔ڈی ڈی اے کی ہاؤسنگ ا سکیم کے تئیں لوگوں میں کافی دلچسپی ہے ۔ ڈی ڈی اے کو ہاؤسنگ اسکیم 2014 کے 25ہزار فلیٹوں کیلئے 10 لاکھ سے زیادہ درخواست موصول ہوئے ہیں یعنی ایک فلیٹ کے قریب 40 درخواست موصول ہوئے ہیں۔ڈی ڈی اے کی اس ہاؤسنگ اسکیم میں 25ہزار فلیٹ مختلف اقسام میں مختص کئے جانے ہیں۔ ان کی قیمت 7 لاکھ روپے سے لے کر 1.2 کروڑ روپے تک ہے۔ڈی ڈی اے کے ایک افسر نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا، ہم ہفتہ کو ڈیمو کریں گے اور 24 نومبر کو ڈرا ہونے کا امکان ہے۔ افسر نے بتایا کہ کافی تعداد میں درخواستوں کے آنے، فلیٹوں کی تعداد اور دیگر وجوہات کی بنا پر ڈرا کو ہونے میں کافی وقت لگ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بینک سے ان کو ڈیٹا بہت دیر سے ملا اس لئے وہ ڈرا کی تیاری وقت پر نہیں کر پائے اور پورے عمل میں تاخیر ہو ئی۔ انہوں نے بتایا، ہم ڈیٹا بیس پر 24 گھٹے کام کر رہے ہیں تاکہ ڈرا کے عمل کو دو گھنٹے کے اندر مکمل کیا جا سکے۔

 

...


Advertisment

Advertisment