Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 02:52 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کانپور میں بنے گا سپر ا سپشیلٹی اسپتا ل

 

گنیش شنکر اسٹو ڈنٹس میڈیکل کالج میں میڈیکل کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگوکے دوران مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر ہر ش وردھن کی یقین دہانی

کانپور، 22؍نومبر(آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر ہر ش وردھن نے آج کہا کہ کانپور میں ایک سپر ا سپشیلٹی اسپتا ل بنے گا اور اس کے علاوہ میڈیکل کالج کے احاطے میں طلباء و طالبات کیلئے تین نئے ہاسٹل بھی تعمیر کیے جا ئیں گے۔ہر ش وردھن یہاں گنیش شنکر اسٹو ڈنٹس میڈیکل کالج میں ایک میڈیکل کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ہیں۔کانفرنس سے پہلے انہوں نے میڈیکل کالج کا دورہ کیا۔اس کے بعد انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ شہر میں جلد ہی ایک نئے آٹھ منزلہ سپر ا سپشیلٹی اسپتا ل کی تعمیر کی جائے گی ، جس میں تمام بیماریوں کے ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میڈیکل کالج میں طلبہ و طالبات کے رہنے کے لیے ہاسٹل کی کمی کے بارے میں میڈیکل کالج انتظامیہ نے کہا تھا ، اس لئے کالج کے کمپیس میں تین نئے ہاسٹل کی تعمیر بھی ہو گی ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ میڈیکل کالج کے لالہ لاجپت رائے اسپتال میں کافی مرمت کی ضرورت ہے اور جدید آلات کی کمی ہے ۔اسے مکمل کیا جائے گا اور اسپتال میں مرمت بھی کروائی جائے گی۔اس کے بعد ہرش وردھن نے میڈیکل کالج میں نئے ہاسٹل کی تعمیر کے مقامات کا معائنہ بھی کیا اور بعد میں انہوں نے راوت پور میں سپر ا سپشیلٹی اسپتال بنوانے کیلئے کئی مقامات کا معائنہ کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ہر ش وردھن گنیش شنکر اسٹوڈنٹس میڈیکل کالج کے سابق طالب علم رہے ہیں اور وزیر صحت بننے کے بعد 24؍اگست کو بھی وہ کانپور آئے تھے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment