Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:06 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اگلے بجٹ میں ہائی اسپیڈ ، سیمی ہائی اسپیڈ پروجیکٹ کا خاکہ طے ہوگا

 

نئی دہلی،21نومبر(یو این آئی) ریلوے نے ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کے دیرینہ منصوبے کو عمل میں لانے کی سمت میں قدم اٹھانا شروع کردیا ہے اور آئندہ بجٹ میں آٹھ ہائی اسپیڈ اور نو سیمی ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کی تعمیر کے مکمل خاکے کے اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ریلوے بورڈ کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ وزیر ریل سریش پربھو نے ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کو سپرفاسٹ ٹریک پر ڈالنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ریلوے کے لیے گذشتہ سال تشکیل کی گئی ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن اور اس کی اہم تنظیم ریل وکاس نگم کے افسران کے ساتھ کل ہوئی میٹنگ میں وزیر ریل نے ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ پر پورا بریف لیا۔ذرائع کے مطابق 24نومبر کو ریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدر ، نائب مینیجنگ ڈائریکٹر ستیش چندر اگنی ہوتری اور ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر س(سی ای او) وجے کمار سنگھ سمیت چار افسروں کا ایک وفد چین جا رہا ہے ۔ جو وہاں کی چائنا ریل سیووان سروے اینڈ ڈیزائن کمپنی کے ساتھ دہلی،چنئی ہائی اسپیڈ ریلوے لائن کے پری فزیبلیٹی اسٹڈی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ یہ اسٹڈی چین کی کمپنی اپنے خرچ پر کرے گی جس میں ریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعاون کرے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر ریل نے مسٹر اگنی ہوتری سے اس پروجیکٹ پر تفصیلی معلومات حاصل کی اور کمپنی کی طرف سے دہلی ،چنڈی گڑھ، امرتسرروٹ کے ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ کی کرائی جارہی پری فزیبلیٹی اسٹڈی کی صورت حال کے بارے میں اطلاعات حاصل کیں۔ ہائی اسپیڈ ریلوے کوریڈور پر گاڑیاں 300کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار اور سیمی ہائی اسپیڈ کوریڈور پر 160سے 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلانے کا پلان ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment