Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:40 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

” آپ “ کو شدید جھٹکا:دھیر بی جے پی میں شامل

 

کجریوال اورمنیش سشودیا سے نہیں، کارکنان سے دکھی تھا: دھیر
نئی دہلی،21 نومبر (یو این آئی)دہلی میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کا دعوی کرنے والی عام آدمی پارٹی’آپ‘ کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اسمبلی کے سابق اسپیکر اور آپ کے لیڈر مہندر سنگھ دھیر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کا دامن تھام لیا۔بی جیپی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے دہلی امور کے انچارج پربھات جھا اور پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر ستیش اپادھیائے کی موجودگی میں مسٹر دھیر نے بی جے پی میں اپنی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ’آپ‘ کے کنوینر اور سابق وزیراعلی اروند کیجری وال پر دہلی کے عوام کے جذبات سے کھلواڑ کرنے اور پارٹی میں داخلی جمہوریت نہ ہونے کا الزام بھی لگایا۔ ڈیوس کپ کے سابق کھلاڑی روہت راجپال نے بھی اس موقع پر بی جے پی سے وابستہ ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر بی جے پی کی دہلی یونٹ کے جنرل سکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی، سابق ممبر اسمبلی جگدیش مکھی اور صاحب سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔گذشتہ اسمبلی انتخابات میں آپ کے ٹکت پر جنگ پورہ سے جیتنے والے مسٹر دھیر نے بی جے پی میں شمولیت کو اپنے گھر واپسی قرار دیا۔ انہو ں نے وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی زبردست تعریف کی اور ان کی قیادت میں اعتماد کا اظہار کیا۔ انہو ں نے کہا کہ مسٹر مودی کی فعال قیادت میں جہاں ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، وہیں مسٹر شاہ کی سربراہی میں بی جے پی روز بروز مضبوط ہورہی ہے۔
دوسری جانب عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے ایم ایس دھیر نے کہا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی سے ناراض نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ انہیں اروند کیجریوال یا منیش سسودیا سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، وہ کارکنوں سے پریشان تھے۔ٹی وی چینلز سے بات چیت میں دھیر نے کہا، ’میں اروند کیجریوال یا منیش سسودیا سے ناراض نہیں ہوں،میں کارکنوں سے پریشان تھا،وہ اپنے مفاد کے لئے مجھ سے کام کروانا چاہتے تھے،میں نے اس کی شکایت دو دو بار کیجریوال اور سسودیا سے کی تھی۔‘دھیر جمعہ دوپہر بی جے پی آفس پہنچے اور پارٹی میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا۔ان کے علاوہ دو دیگر رہنما راجیش راج پال اور اشونی اپادھیائے بھی بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔دہلی میں انتخابات سے پہلے یہ عام آدمی پارٹی (آپ)کے لئے بڑا جھٹکا مانا جا رہا ہے۔دھیر نے کچھ دنوں پہلے ہی اروند کیجریوال سمیت پارٹی کے دوسرے بڑے لیڈروں کی طریقہ کار سے ناراضگی ظاہر کی تھی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی تھی۔لیکن جمعہ کو بی جے پی کا مفلر گلے میں پہنے دھیر نے کہا، ’میرے علاقے کے کچھ لوگ اپنے مفاد کی بنیاد پر کام کر رہے تھے،میں نے ہمیشہ ایمانداری سے کام کیا ہے،میں نے اروند اور منیش کو بتایا تھا کہ اس سے پارٹی کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔‘دھیر نے کہا کہ بی جے پی میں آنا ان کے لئے گھر واپسی ہے اور گھر واپس آنے پر کوئی بھی بہت خوش ہوتا ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment