Today: Tuesday, November, 20, 2018 Last Update: 09:04 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

شاہین باغ میں فرنیچر کی دوکان میں زبر دست آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

 

شمس آغاز شمسی

نئی دہلی 20نومبر(ایس ٹی بیورو) جامعہ نگر علاقہ کے شاہین باغ کالندی کنج روڈ نزد ووڈ لینڈ شوروم میں گزشتہ شب تقریبا ۱۲ بجے فرنیچر کے دوکانوں میں آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول کا پیدا ہوگیا ۲۰ فائر بریگیڈ کے عملہ کی کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق شاہین باغ کے کالندی کنج روڈ میں فرنیچر کے دوکانوں میں آگ لگ گئی پہلے ایک دوکان میں آگ لگی پھر آگ نے نزدیک کے تقریباسات دوکانوں کو اپنے چپیٹ میں لے لیا ۔اس کی اطلاع مقامی لوگوں نے فورا فائر بریگیڈ والوں کو دی ۔فائر بریگیڈ کی بیس گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ بجھانے میں لگ گئی فائر بریگیڈ کے عملہ نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔اس آگ سے ان دوکانداروں کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔اسکے علاوہ فرنیچر کے دوکانوں کے قریب کے ایک دوائی کے دوکان کوبھی آگ نے اپنی چپیٹ میں لے لیا جو کسی گلزار نامی شخص کاہے ۔ آگ سے نزدیک کے کئی مکانوں کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے اور وہاں پر موجود دو گاڑیوں میں آگ لگنے کی وجہ سے کافی نقصان ہواہے واضح رہے کہ جامعہ نگر علاقہ ایک گھنی آبادی والا علاقہ ہے دوکانیں ایک دوسرے سے بالکل متصل ہے جس کی وجہ سے ایک دوکان میں آگ لگنے سے متعدد دوکانیں اس کی زد میں آجاتی ہیں اس لئے آگ پر فورا قابو پانے کے لئے اس علاقے کے نزدیک ایک فائر اسٹیشن قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ آگ پر فوری طور قابو پایا جاسکے ۔مقامی لیڈر آشو خان نے کہاکہ آگ سے کئی دوکانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے جب تک فائر بریگیڈ والے موقع پر پہنچتے تب تک آگ نے کئی دوکانوں کو اپنی چپیٹ میں لے لیا تھا۔اس سے بچاؤ کے لئے نزدیک ہی ایک فائر اسٹیشن کی شدید ضرورت ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment