Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:33 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مہاراشٹر سرکار کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے

 

مرکزی وزیر راجیو پرتاپ روڑی کا بیان ، وزارت ہنر سے 50کروڑ لوگوں کو روزگار سے جوڑنے کا عزم
نعیم شیخ

ممبئی ،20نومبر (ایس ٹی بیورو)مرکزی وزیر برائے ہنر راجیوپرتاپ روڑی نے مہاراشٹرا میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ مہاراشٹرا میں سرکار کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے ۔ انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت اپنی مدت کی تکمیل کرے گی ۔ نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مسٹر روڑی نے کہا کہ کسی کے بیان سے سرکار کو کوئی خطرہ نہیں لاحق ہو سکتاکیونکہ باہر سے بی جے پی کی حمایت کے لئے پارٹیاں آزاد ہیں۔ کسی بھی پارٹی کو ہم سرکار میں شامل نہیں کریں گے اس لئے خطرہ کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے ۔ خیال رہے کہ آج مسٹر راجیو پرتاب روڑی مہاراشٹر کے دورے پر ہیں وہ یہاں ریاست کے وزیر اعلیٰ دیوند فڑنویس سے سرمائی اجلاس سے قبل ریاست کے بنیادی مسائل پر بات چیت کے لئے پہنچے ہیں ۔ مسٹر راجیو پرتاپ روڑی نے اس دوران ہنر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا اسکل ڈیولپمنٹ کا جو منصوبہ ہے اس کے ذریعہ 50کروڑ لوگوں کو روز گار سے جوڑا جاسکے گا ۔ مسٹر روڑی نے واضح کیا کہ اس سے موجودہ وزیر اعظم کی ذہانت اور لوگوں کے تئیں ان کی ہمدردی کا بآسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں انسورنس ایف ڈی آئی اور پنشن سمیت متعدد بلوں کو پاس کرنے کا منصوبہ ہے جس کے لئے بات جیت جاری ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں عوامی مفاد سے جڑے تمام بلوں کو پاس کرا لیا جائے گا۔

 

...


Advertisment

Advertisment