Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 03:58 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

شعیب اقبال اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل

!

پارٹی کے جنرل سکریٹری اور دہلی پردیش کے صدر نے کا نگریس ہیڈ کوارٹر میں کیا پارٹی میں شامل ہو نے کا اعلان

امیر احمد راجہ

نئی دہلی،20،نومبر(ایس ٹی بیورو)آخر کار کئی سال کی اٹکلوں اور قیاس آرا ئیوں کے بعدحلقہ مٹیا محل سے پا نچ بار ممبر اسمبلی رہ چکے حاجی شعیب اقبال آج کا نگریس کے ہیڈ کواٹر 24اکبر روڈ میں اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کا نگر یس پارٹی میں با قا عدہ طور پر شا مل ہو گئے۔انہیں پارٹی کے جنرل سیکر ٹری اور دہلی کے انچارج شکیل احمد نے ایک پر ہجوم پر یس کا نفر نس میں کا نگر یس میں شا مل کیا۔پریس کا نفرنس میں شکیل احمد کے علا وہ دہلی پردیش کا نگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لو لی،دہلی حکومت کے سابق وزیر توا نا ئی ہارون یو سف،سابق ممبر اسمبلی پر ہلاد سنگھ ساہنی اور کلجیت نا گرا شامل تھے۔شعیب اقبال کے ساتھ کانگریس میں شامل ہو نے والوں میں انکے بھتیجے اور جا مع مسجد کے کو نسلر خرم اقبال اور ان کے فرزندآل محمد اقبال جو حلقہ تر کمان گیٹ کے کونسلر بھی ہیں بھی شا مل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گد شتہ کئی سالوں سے شعیب اقبال کے کا نگر یس میں شمولیت کر نے کی خبر سر گرم تھی لیکن آج ان سب اٹکلوں کو اختتام تک پہنچا کر شعیب اقبال با قاعدہ طور پر کا نگریس میں شا مل ہو گئے۔اس مو قع پرکا نگر یس کے سینئر لیڈر شکیل احمد نے کہا کہ مجھے یہ بتا تے ہو ئے خو شی ہو رہی کہ حلقہ مٹیا محل سے پانچ بار ممبر اسمبلی رہے سینئر ممبر اسمبلی شعیب اقبال آج کا نگریس میں شا مل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہلی کا انچارج ہو نے کی حیثیت سے ہم ان کا استقبال کر تے ہیں ہمیں امید ہے کہ ان کی شمو لیت سے کا نگریس نا صرف مضبوط ہو گی بلکہ پو رے ملک میں ایک میسج جا ئے گا کہ ایک معروف لیڈر کا نگر یس میں شا مل ہوا ہے اس سے کا نگر یس کی ساکھ اور مظبوط ہو گی۔انہوں نے کہا کہ شعیب اقبال نا صرف پا نچ بار ممبر اسمبلی رہے ہیں بلکہ دہلی اسمبل میں ڈپٹی اسپیکر جیسی اہم ذمے داری بھی بخو بی انجام دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہلی کا پو رے ملک میں ایک الگ مقام ہے دہلی کی لیڈر شپ کو لوگ جا نتے ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ شعیب اقبال سے ان کا کا نٹر یکٹ کتنے دن کا ہے ؟اس پر شعیب اقبال نے کہا کہ انہوں نے آج تک کسی بھی پار ٹی کو نہیں چھو ڑا بلکہ وہ پار ٹیاں دوسری پار ٹیوں کے ساتھ چلی گئیں۔اس موقع پر شعیب اقبال نے کہا کہ آج بہت خو شی کا دن ہے کہ ہم کا نگریس میں شامل ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ دہلی کی بد لتی ہو ئی صورتحال کو دیکھتے ہو ئے ہم نے یہ فیصلہ لیا کہ فر قہ پرست بی جے پی کو رو کنے کیلئے ہمیں ووٹوں کے بکھرا ؤ کو روکنا چا ہئے۔انہوں نے کہا کہ کا نگر یس پارٹی سیکو لر پارٹی ہے ،پرا نی پارٹی ہے۔اس میں کو ئی دورائے نہیں کہ کا نگریس کے 15سالہ دور اقتدار میں جو کام ہوا ہے وہ گد شتہ 60سالوں میں نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کربھا جپا اور عام آد می پارٹی کو اقتدار میں آنے سے روکیں گے اس کا احساس آپ کو چند دنوں میں ہی ہو جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ آج جو دہلی کا ماحول ہے ہمیں اس کو بد لنا ہے ،فرقہ وارانہ تعصب کو ختم کر نا ہے۔انہوں نے عزت افزائی کر نے پر کا نگر یسی لیڈران کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس مو قع پر دہلی پردیش کا نگر یس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لو لی نے امید ظاہر کی کہ شعیب اقبال کی شمولیت سے کا نگریس مزیدفعال اور مظبوط ہو گی اور وہ کا نگریس کے15سالوں کی ترقی کو یقینی بنا ئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تر لوک پوری ہو ئے فرقہ وارانہ فسادنے انہیں زیادہ متا ثر کیا ہے مزے کی بات یہ ہے وہاں کا ممبر اسمبلی جو عام آدمی پار ٹی سے تعلق رکھتا تھا لوگوں کی مزاج پرسی سے بھی محروم رہا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سا بق کو نسلر حافظ سلیم الدین،حفیظ الحق،یو سف جمالی،محمد محسن،محمد شاہنواز،محمد شہزاد،محمد حفیظ،اقبال پہلوان، محمد یو سف حا فظ نجم الدین،حاجی اقبالاور محمد یحیی کے نام قابل ذکر ہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment