Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:10 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ملائم اور اکھلیش کی رامپور آمد کی تیاریاں زوروں پر

 

ضلع انتظامیہ اور سماجوادی پارٹی کے کارکنان اپنے لیڈروں کے استقبال کو تاریخی بنانا چاہتے ہیں

خان اسلان

رامپور،19نومبر(ایس ٹی بیورو) سماجوادی سپریموملائم سنگھ یادو اور وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی رامپور آمد کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ ضلع انتظامیہ اور سماجوادی پارٹی کے کارکنان اپنے لیڈران کے استقبال کو تاریخی بنانا چاہتے ہیں جس کے لئے محمد علی جوہر یونیورسٹی تک پہنچنے والے راستوں میں مختلف مقامات پر استقبالیہ گیٹ بنائے جارہے ہیں۔ اور یہ تقریباً 100 گیٹ مجاہدین آزادی ، عظیم شعراء اور قومی رہنماؤں کے نام سے منسوب کئے جائیں گے۔ رامپور میونسپل بورڈ کی جانب سے دو گیٹ تیار کرائے جارہے ہیں جنھیں بابائے قوم مہاتما گاندھی اور رئیس الاحرار مولانا محمد علی جوہر کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مولانا شوکت علی ، آبادی بیگم عرف بی امّاں، شہید اشفاق اللہ خاں، شہید بھگت سنگھ، نیتا جی سبھاش چندر بوس، مولانا ابوالکلام آزاد، جنیشور مشر، مرزا غالب، علامہ اقبال، حسرت موہانی، علامہ شبلی نعمانی ، سلطان حیدر علی، ٹیپو سلطان ، رویندرناتھ ٹیگور، شہید عبدالحمید، سرسید احمد خاں، گرونانک مدرٹریسا، سوامی وویکانند، سنت کبیر، میرا بائی، شیرشاہ سوری، مولانا سید علی میاں ندوی، مولانا احمد رضا خاں ، بیگم حضرت محل، کستوربا گاندھی، اودھم سنگھ، جگر مرادآبادی، ڈاکٹر عبدالجلیل فریدی، مولانا الطاف حسین حالی، رادھا کرشنن ، چودھری چرن سنگھ اور نیلسن منڈیلا کے ناموں سے منسوب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیتاجی اور وزیراعلیٰ اپنے دوروزہ پروگرام کے تحت 21نومبردوپہر3بجے سی آرپی ایف گراؤنڈپہنچیں گے۔ یہاں سے ان کاقافلہ ونٹیج بگی کے ذریعہ مولانا محمد علی جوہر روڈ ہوتے ہوئے یونیورسٹی لے جایا جائے گا۔راستے میں دونوں لیڈران گاندھی سمادھی پر رک کر بابائے قوم کو گلہائے عقیدت بھی پیش کریں گے۔اس دوران پورے راستے مختلف اسکول کالج کے طلبہ استقبالیہ پروگرام پیش کرتے دکھائی دیں گے ۔رات 8 بجے جوہر یونیورسٹی احاطہ میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد ہوگا جس کے لئے ہنس راج ہنس، صابری برادرس ، مہابھارت کاارجن فیروز خاں کے علاوہ دیگرکئی فنکاروں کومدعو کیاگیا ہے۔رات ٹھیک 12بجے ملائم سنگھ کایوم پیدائش پوری عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گاجس کیلئے 75فٹ لمبا کیک تیارکرایاجارہاہے۔22نومبرکی صبح ساڑھے دس بجے جوہر یونیورسٹی کے احاطہ میں رامپور میڈیکل کالج کی سنگ بنیاد یونیورسٹی کے ویزیٹرملائم سنگھ یادواور صوبے کے وزیراعلیٰ اکھلیش سنگھ یادو کے دست مبارک سے عمل میںآئے گی بعدازاں دونوں لیڈران ایک جلسہ عام کو بھی خطاب کریں گے۔

...


Advertisment

Advertisment