Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:16 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مسلم نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کیوں نہیں ؟

 

مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی کا ازالہ از حد ضروری: جوائنٹ پولیس کمشنرممبئی کا سوال

ممبئی18نومبر (یو این آئی) انگریزوں کے خلاف جنگ آزادی کی لڑائی ممبئی میں مسلمانوں نے خلاف ہاؤس سے شروع کی تھی اور آج ملک کے مسلمانوں کو ایک دوسری لڑائی لڑنا ہے جس میں تعلیم کے میدان میں ان کی پسماندگی کو دور کرنا سب سے اہم کام ہے اور مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہورہی ہے کہ میں آج مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے ممبئی میں مقیم اعلی تعلیم یافتہ لوگوں کی مجلس میں شریک ہوا ہوں جس کا میں منتطمین سمیت متین حفیظ کا نہایت ہی ممنوں و مشکور ہوں ،ان خیالوں کو اظہار جوائنٹ کمشنر آف پولس لا ء اینڈ آرڈر ددھننجے کملاکر نے گذشتہ شامل مالیگاؤں کلب کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کہی جس میں مالیگاؤں سے تقریباً 2درجن سے زائد لوگوں نے شرکت اور مجموعی طور پر130 اعلی تعلیم یافتہ معزز شخصیات جن میں خلیجی ممالک کے سفارتخانو میں برسر روزگار،ڈاکٹرس، انجینئرس ،صحافی ، وکلاء ،ٹیچرس ، آرکیٹیکٹ، اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔پروگرام کا آغاز ڈاکٹر فیضان محوی کی قرات سے ہوا جس کے بعد محی الدین (ای ٹی وی اردو) نے مہمانوں کا تعارف کرایا ۔مہمانوں کے تعارف کے بعد اظہر جمیل (نیو اراء) نے مہمانوں کو پروگرام کے انعقاد کا مقصد بیان کیا۔ملک کی نامور کمپنی ٹی سی ایس میں اعلی عہدے پر فائز عبیداللہ انصاری نے اپنی پر مغرز تقریر سامعین کو بتایا کہ مالیگاؤں میں تعلیم کا میعار کیا ہے اور اعلی تعلیم حاصل کرلینے کے بعد بھی مسلم نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کیوں نہیں ہوتے۔مسٹر انصاری نے کہا کہ ہمیں خود اپنا جائزہ لینا ہوگا کہ ہم نے اپنے شہر کے لئے کیا ہے تعلیم کے میدان میں ، ہمیں آگے آنا چاہئے اور ڈراپ آؤٹ کے فیصد کو کم کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔عبیداللہ انصاری کی تقریر کے بعد ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری نے مختصراً تقریر کی اور مہمانوں کو بتایا کہ ابتک مالیگاؤں کلب واٹس گروپ کی جانب سے مالیگاؤں میں سابق ایم ایل اے اور موجودہ ایم ایل اے سے نمائندگی کی جاچکی ہے اور کلب نے منصوبہ بنایا ہے کہ وہ آئندہ چند ہفتوں میں دھولیہ مالیگاؤں پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے امیدوار ڈاکٹر سبھاش بھامرے سے ملاقات کی جائے گی اور انہیں شہر کے حالات سے واقف کرایا جائے گا نیز وقتی طور پر ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ مالیگاؤں کے شہریوں کے لیئے دو عدد ایمبولینس کا انتظام کریں تاکہ علاج و معالجہ کے لئے ممبئی کا سفر کرنے والے غریب افراد کی مدد کی جاسکے ۔مالیگاؤں کلب گروپ کے ایڈمین اور ٹائمس آف انڈیا کے اسٹنٹ ایڈیٹر متین حفیظ نے مالیگاؤں کلب کی ابتک کی کار کردگی پر روشنی ڈالی اور کلب کے ذریعہ کیئے گئے کاموں سے مہمانوں کو آگاہ کیا ۔صحافی مختار عدیل نے سلیس اردو زبان میں تقریر کر کے مہمانوں کو اپنا قائل بنالیا ، انہوں نے مالیگاؤں کے حالات کے بارے میں نہایت ہی خوبصور انداز میں روشنی ڈالی ۔اردو ڈیلی انقلا ب سے منسلک صحافی اظہر مرزا نے گذشتہ میٹنگ کی کاکردگی بیان کی ۔مشہور انگلش میڈیم اسکول پوتدار سے منسلک صغیر سر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔متین حفیظ اور اظہر جمیل نے مشترکہ طور پر نظامت کے فرائض انجام دیئے اور سامعین کو محظوظ کیا ۔اسٹیج پر جوائنٹ کمشنر کے علاوہ حبیب انصاری ریٹائرڈ پولس آفیسر، نذیر ازہری ،ظفراللہ صاحب ،یاور صاحب و دیگر جلوہ افروز تھے ۔آخیر میں مولانا راشد ندوی کے شکریہ پر میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا جس کے بعد مہمانوں نے رات کا کھانا تناول فرمایا ،جوائنٹ کمشنر نے خود مہمانوں کے ساتھ بحسن خوبی کھانا تناول فرما یا۔

 

...


Advertisment

Advertisment