Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:17 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

آسٹریلیا میں مودی کیخلاف مظاہر ہ

 

سڈنی،17نومبر ( ایجنسیاں ) ایک طرف جہاں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی آسٹریلیا میں رہ رہے ہندوستانیوں کو سڈنی کے ال فونس ارینا میں خطاب کر رہے تھے، وہیں باہر سینکڑوں سکھوں نے اپنے مطالبات کو لے کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں تختیاں پکڑی ہوئی تھیں جن پر ان کی مانگیں لکھی تھیں۔ ایک پوسٹر پر آر ایس ایس کی شاخ کی تصویر کے ساتھ لکھا تھا ۔ Stop Modi.‘۔ سکھ مظاہرین گجرات کے سکھوں کی زرعی زمین لوٹانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔وہ چاہتے ہیں کہ مرکزی حکومت سپریم کورٹ میں سکھوں کی درخواست کی مخالفت نہ کرے۔گجرات کے کچھ سکھ کسانوں کی زمینیں ریاستی حکومت نے لے لی ہیں۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران جب نریندر مودی پنجاب گئے تھے، تب بھی یہ مسئلہ اٹھا تھا۔مظاہرین کے مطالبات میں 1984 کے سکھ مخالف فسادات کے قصورواروں کو سزا دینا اور امرتسر کو مقدس نگری کا درجہ بھی شامل ہے۔ آسٹریلیا سکھ سماج کے ترجمان گرپریت سنگھ نے کہا کہ 1984 کے فسادات کے قصورواروں کو سزا دی جائے اور اقلیتوں کو بھارت میں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے۔ مظاہرین سکھوں نے پنجاب میں نشے کے بڑھتے گراف پر بھی تشویش ظاہر کی اور مجرم رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔آسٹریلیا پولیس نے مظاہرین کو ارینا سے کچھ فاصلے پر رکھا۔

 

...


Advertisment

Advertisment