Today: Saturday, September, 22, 2018 Last Update: 11:53 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

حکومت پریس کی آزادی کے تحفظ کے تئیں پرعزم


پریس کونسل آف انڈیا کے زیر اہتمام نیشنل پریس ڈے کے موقع پر اطلاعات ونشریات کے وزیر مملکت کرنل راج وردھن سنگھ راٹھوں کا خطاب
نئی دہلی، 16 نومبر (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کے وزیرمملکت کرنل راج وردھن سنگھ راٹھور نے آج کہا کہ حکومت پریس کی آزادی کے تحفظ اور اسے فروغ دینے کے تئیں پرعزم ہے۔ وزیرموصوف نے صحافیوں سے کہا کہ وہ حقائق کی تلاش میں پیشہ وارانہ ایمانداری اور اخلاقی معیار کو برقرار رکھیں ۔ نیشنل پریس ڈے کے موقع پر پریس کونسل آف انڈیا کے زیراہتمام پروگرام میں افتتاحی خطبہ دیتے ہوئے مسٹر راٹھور نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کی کامیابی کا بہت حد تک انحصار آزاد اور ذمہ دار پریس پر ہے۔ جس نے عوام کو بیدار اور بااختیار بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے اپنے قلم کے ہتھیار اور اخبارات میں اپنے مضامین سے ایک فوجی کا رول ادا کیا ہے۔ تقریب میں مہمان خصوصی ہندوستان کے سابق چیف جسٹس وینکٹ چلیا نے کہا کہ ہندوستان میں پریس کو جمہوری اور انسانی اقدار کے تحفظ، اس کے احیا اور اسے فروغ دینے کے لئے بڑا رول ادا کرنا ہے ۔ساتھ ہی ٹکنالوجی اور آزادی کے نظریات میں تبدیلی کے ساتھ توازن بھی برقرار رکھنا ہے۔ ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) پرکاش جاوڈیکر نے اس موقع پر کہا کہ جمہوریت میں پریس کی آزادی کافی اہم ہے لیکن اس میں آزادی کے ساتھ ساتھ ذمہ داریاں بھی ہوتی ہیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment