Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:11 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

نہرو پر بین الاقوامی کانفرنس آج


نئی دہلی،16 نومبر(یواین آئی)کانگریس ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کی 125ویں سالگرہ کے موقع پر کل یہاں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے جس میں حصہ لینے کے لئے دنیا بھر کے اہم رہنماؤں ، نوبل انعام یافتگان، مفکرین ، مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا ہے البتہ وزیراعظم نریندر مودی کو اس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔کانفرنس میں نہرو کے نظریات اور ملک میں سماجی ترقی اور جمہوریت کے فروغ میں اسکے رول کے ساتھ ہی آج کے دور میں عالمی سطح پر اس کی معنویت اور اہمیت پر بحث کی جائے گی۔کئی اجلاس پر مشتمل اس کانفرنس میں دو اہم اجلاس ہوں گے۔اجلاس میں کانگریس کی نمائندگی پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی کی صدارت میں ایک نو رکنی پینل کرے گا۔کانفرنس کے اختتام پر ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں کانفرنس کے دوران مختلف مقررین کے خیالات اور نظریات شامل کئے جائیں گے۔کانگریس کے رہنما آنند شرما کے مطابق اس کانفرنس کیلئے وزیراعظم کو مدعو نہیں کیا گیا ہے اور ان لوگوں کو بلایا گیا ہے جو نہرو کے نظریات اور ملک کی تکثیریت کا احترام کرتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ کانفرنس نہرو کے افکار پر از سر نو بحث کا ایک موقع فراہم کررہی ہے۔ اس میں حصہ لینے کے لئے جن شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے ان میں افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی، گھانا کے جان کفر، نیپال کے سابق وزیراعظم مادھو کمار نیپال اور بھوٹان کی راج ماتا وغیرہ شامل ہیں۔

 

 

 

...


Advertisment

Advertisment