Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:26 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

رامپور کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن کو شش کروں گی:ڈاکٹر تزئین فاطمہ

 

رامپور سے تین ارکان پارلیمنٹ ہونے کے بعدترقیاتی کاموں میں اضافہ کی عوام میں جاگی امید،راجیہ سبھا رکن بننے کے بعد ڈاکٹرتزئین فاطمہ کے رامپور پہنچنے پر سماجوادی کارکنان نے مٹھائی تقسیم کر خوشی کا اظہار کیا
خان اسلان
رام پور،15نومبر(ایس ٹی بیورو) راجیہ سبھاکیلئے ڈاکٹرتزئین فاطمہ کے انتخاب کے بعدرام پورکوپارلیمنٹ میں تین ارکان بھیجنے کاشرف حاصل ہوگیا ہے۔ ڈاکٹرتزئین فاطمہ کے علاوہ مختارعباس نقوی بھی راجیہ سبھارکن ہیں اوران کامیدان عمل بھی رام پور ہی ہے جبکہ ڈاکٹر نیپال سنگھ رام پور پارلیمانی حلقہ سے منتخب رکن ہیں۔مختارعباس نقوی کوحال میں ہی مرکزی کابینہ میں پارلیمانی اموراوراقلیتی بہبود کاوزیر مملکت بنایاگیاہے۔ ضلع سے تین ارکان پارلیمنٹ ہوجانے کے بعدمقامی لوگوں میں ضلع کی ترقی کی توقعات میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے۔ اوروہ پورے ضلع کوایک مثالی ضلع بنتاہوادیکھ رہے ہیں۔ اترپردیش سے راجیہ سبھاکے جن 10 ارکان کاراجیہ سبھاکیلئے بلا مقابلہ انتخاب ہوا۔ ان میں سماجوادی کے6، بی ایس پی کے 2 اورکانگریس وبی جے پی کاایک ایک نمائندہ ہے۔سماجوادی پارٹی کے 6منتخب ارکان میں صوبے کے وزیرشہری ترقیات محمداعظم خاں کی اہلیہ ڈاکٹرتزئین فاطمہ بھی شامل ہیں۔ انھوں نے گذشتہ روزلکھنؤمیں اپنے انتخاب کی سندحاصل کی۔ ڈاکٹرتزئین فاطمہ اس سے قبل کبھی سیاست میں نہیں رہیں۔وہ شعبہ سیاست میں ریڈر کے عہدہ پرتھیں۔ بہوجن سرکارمیں ان کاتبادلہ کافی دورکے ضلع میں کردیاگیا تھا تو انھوں نے قبل ازوقت سبکدوشی اختیارکرلی۔ سبکدوشی کے بعدبھی انھوں نے کبھی سیاست میں دخل نہیں دیا لیکن جوہر یونیورسٹی اور رام پورپبلک اسکول کی تقریبات میں مہمان کے طورپرنظرآجایاکرتیں تھیں۔چند ماہ قبل صوبائی سرکارنے ڈاکٹرتزئین فاطمہ کو اعلیٰ تعلیمی کمیشن کاچیئرمین بنانے کااعلان کیاتھالیکن انھوں نے اسے بڑی شائستگی کے ساتھ ٹھکرادیا تھا۔ سماجوادی پارٹی کی جانب سے انھیں راجیہ سبھاکاٹکٹ دئے جانے پربھی انھوں نے ملائم سنگھ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کسی مستحق شخص کودینے کی خواہش کااظہار کیا تھابعدمیں انھوں نے وزیراعلیٰ اور سماجوادی سپریموملائم سنگھ کی خواہش پرقبول کرلیا۔ لکھنؤسے رام پورپہنچنے پر نومنتخب راجیہ سبھارکن ڈاکٹرتزئین فاطمہ نے اخبارنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نیتاجی نے مجھے جوذمہ داری سپردکی ہے۔ اسے ایمانداری کے ساتھ پوراکروں گی۔ اوررکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے اپنے ضلع اوررام پورکے عوام کی فلاح وبہبودگی کیلئے جوبھی ممکن ہوسکے گاوہ کروں گی۔ایک سوال کے جواب میں رکن پارلیمنٹ نے کہاکہ وہ سیاست کے میدان میں نئی نہیں ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیاکہ کابینہ وزیرکاآدھاکام بالخصوص خواتین کے مسائل وہی دیکھتی تھیں اس لئے انھیں کوئی دقت نہیںآئے گی۔دوسری جانب ڈاکٹرتزئین فاطمہ کے رکن راجیہ سبھامنتخب ہونے پرشہر کے مختلف علاقوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور خوشیاں منائی گئیں۔ جیل روڈواقع محلہ املی عصمت خاں پرڈی سی ڈی ایف چیئرمین ماسٹرسید جعفرعلی جعفری ، کابینہ وزیر کے میڈیاانچارج فصاحت علی خاں شانو وغیرہ نے مٹھائی تقسیم کی ۔جبکہ تحصیل سوارکے علاقہ میں بھی لوگوں نے مٹھائی تقسیم کی۔ مسواسی میں سابق چیئرمین محمداحمدکی رہائش گاہ پرخوشی کااظہارکرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ یہاں سابق نگرپالیکارکن محمدشکیل بھی موجودرہے۔
 

...


Advertisment

Advertisment