Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:57 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

فلاحی پالیسیوں کی معلومات ہندوستانی زبانوں میں پہنچانا ضروری

 

نئی دہلی 15 نومبر (یو این آئی) صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ فلاحی پالیسیوں اور منصوبوں کا فائدہ ہر فرد تک پہنچانے کے لئے ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں کا استعمال اس طرح سیکرنا ہوگا کہ عام آدمی تک ان کی معلومات آسانی سے پہنچے اور انہیں خوشی ہے کہ حکومت اس سمت میں بامعنی کوشش کر رہی ہے۔مسٹر مکھرجی نے یہاں سرکاری زبان سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی پالیسیوں اور منصوبوں کی کامیابی کے لئے انہیں عوام تک انہی کی زبان میں پہنچایا جانا ضرو ری ہے۔ تاکہ عام آدمی با سانی ان کے بارے میں جان سکے۔ انہوں نے جرمن ہندی دانشور لوتھار لتسے کے اس جملے کا بھی ذکر کیا کہ ہندی سیکھے بغیرہندوستانیوں کے دل تک نہیں پہنچا جا سکتا۔قبل مسیح تیسری صدی سے بارہویں عیسوی صدی کے دوران تعلیم کے شعبے میں ہندوستان کی عظمت کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ نالندا اور تکشلا جیسی یونیورسٹیاں دنیا بھر سے دانشوروں اور طالب علموں کو اپنی طرف متوجہ کرتی تھیں۔ ہمیں ایک بار پھر سے ہندوستان کی اس عظمت کو واپس لانا ہو گا اور اسے علم اور سائنس کا مرکز بناناہو گا۔مسٹر مکھرجی نے اس کے لئے بنیادی تعلیم سے لے کر اعلی تعلیم تک سائنس اور ٹیکنالوجی کی کتابیں طلباء کو ان کی اپنی زبانوں میں فراہم کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ سرکاری زبان کے شعبے کی طرف سے بنیادی کتاب لکھنے کی منصوبہ بندی کے تحت ہندی میں علوم و سائنس کی کتابیں لکھنے کو فروغ دیا جارہا ہے۔ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی ہندی کی مقبولیت کا ذکرکرتے ہوئے صدر نے کہا کہ دو کروڑ سے زیادہ مہاجر ہندوستانی کئی ممالک میں رہ کر اردو اور دیگر ہندوستانی زبانوں کے فروغ ومقبولیت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس وقت دنیا کے 150 سے زیادہ یونیورسٹیوں میں ہندی پڑھائی جا رہی ہے، جو ہندی کی افادیت اور مقبولیت کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل جیسی اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ذرائع نے پوری دنیا کو ایک خاندان میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ ان ذرائع میں بھی اب ہندی مقبول ہو رہی ہے۔ جدید زمانے میں ہندی نے اپنے اہمیت، افادیت اور مقبولیت کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر اپنی خاص شناخت بنائی ہے۔ وزیر اعظم نریندرمودی نے اسی سال ستمبر میں اقوام متحدہ میں ہندی میں لیکچردے کر اس کا بگل بجا دیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے ملک کی اہم رابطہ زبان ہندی کو سماجی اور ثقافتی اتحاد کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو ایک کنبہ سمجھنا ہماری ثقافت اور عالمی دوستی کی علامت ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ہندی دنیا بھر میں اسی احساس کی نمائندگی کرتی رہے گی۔اس موقع پر صدر نے ہندی میں بہترین سروس فراہم کرنے کیلیے مختلف وزارتوں، عوامی شعبوں کی مہم، محکموں اور شہری سرکاری زبان کے نفاذ کی کمیٹیوں کو 201314 کے اندرا گاندھی سرکاری زبان انعام سے نوازا۔ انہوں نے تمام ایوارڈ یافتگان اور اہل وطن سے اپیل کی کہ وہ ہندی کے فروغ کے لئے دل سے تعاون کریں۔تقسیم انعامات کی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور وزیرمملکت کرن رجیجو اور داخلہ سکریٹری نیتو چودھری موجود تھے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment