Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:32 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کامعاملہ

...

عوام کی آنکھ میں دھول جھونک رہی ہے بی جے پی:کانگریس

بی جے پی کے دباؤ میں قیمتوں کو ملتوی کیاگیا ہے: لولی* کانگریس کے احتجاج اور عوام سے گھبرائی بی جے پی: ہارون یوسف

نثاراحمدخان

نئی دہلی، 14نومبر (ایس ٹی بیورو) دہلی بجلی ریگولیٹری کمیشن (ڈی ای آر سی)کے ذریعہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر کانگریس نے زبردست ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا بی جے پی پرحملہ کیاہے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اروندر سنگھ لولی اور سی ایل پی لیڈر وسابق وزیرتوانائی ہارون یوسف نے کہا ہے کہ بی جے پی سرکارمنصوبہ بند طریقے سے عوام کے جیب پر ڈاکہ ڈالنے کاکام کررہی ہے اور عوام کے آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے۔ اروندر سنگھ لولی نے کہاکہ پہلی ڈی ای آرسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے، مگر جب کانگریس نے دہلی کی 701اسمبلی حلقوں میں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کااعلان کردیا تو پھر بی جے پی کی مرکزی سرکارنے جلد بازی میں اسے واپس لینے کیلئے دباؤ بنایا، کیونکہ وہ کانگریس سے خوفزدہ ہوکر اور الیکشن کی وجہ سے ہی یہ فیصلہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مگر عوام کو اب یہ سمجھ لینا چاہئے کہ الیکشن کے بعد بی جے پی بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کرے گی ، جسے کانگریس اور دہلی کے عوام ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے بجلی کی قیمتیں 30فیصد کم کرنے کا وعدہ کیاتھا، مگر وہ اپنے وعدوں کو بھول گئے اور اس برکیخلاف فیصلے کررہے ہیں۔ مسٹرلولی نے یہ بھی کہاکہ جن لوگوں سے بی جے پی نے پیسے لے کر الیکشن لڑاتھا، ان کو فائدہ پہنچانا بی جے پی کی مجبوری ہوگئی ہے، مگر اب عوام کو انہیں خارج کرتے ہوئے اسمبلی الیکشن میں جواب دینا چاہئے کیونکہ اگر بی جے پی کو جیت ملتی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوگا۔ سی ایل پی لیڈر ہارون یوسف نے کہاکہ کانگریس کے احتجاج اور ریاستی ترجمان مکیش شرما کے احتجاج سے گھبرا کر بی جے پی نے آناً فاناً میں ڈی ای آر سی پر دباؤ بناکر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کو ملتوی کردیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن سے قبل بجلی کی قیمتوں پر اضافہ سے بی جے پی گھبرا گئی ہے، مگر الیکشن کے بعد بی جے پی اس میں مزید اضافہ کردے گی ۔ ہارون یوسف نے کہاکہ بی جے پی تشہیر کررہی ہے کہ مہنگائی کم ہورہی ہے جبکہ سردیوں کے دنوں میں سبزیوں کی قیمت آسمان چھورہی ہے، دال کی قیمت میں 20سے 25فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مگر بات بات پر دھرنا دینے والی عام آدمی پارٹی اس پر خاموشی یہ ثابت کرتی ہے کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں ملی بھگت ہے۔ مسٹریوسف نے کہاکہ جب کانگریس سرکار تھی تب بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے لوگ ہماری ملی بھگت کاالزام لگاتے تھے، جبکہ ان دونوں پارٹیوں نے عوام کو دھوکہ دیاہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment