Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:52 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

فڈ نویس سرکار اقلیتوں کی ترقی کیلئے اقدامات کرے گی

 

ممبئی، 12 نومبر (یو این آئی) مہاراشٹر کی ریاستی حکومت اقلیتوں کی ترقی کے لئے اقدامات کرے گی اور اقلیتوں کی فلاح کے لئے جو اسکیمیں جاری ہے اسے مزید مضبوطی سے نافذ کیا جائے گا۔ ریاستی گورنر ودیا ساگر راو نے آج یہاں اپنے خطبہ میں یہ باتیں ریاستی اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران کہی۔79 نکات پر مشتمل گورنر کے خطہ میں گورنر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت 147 آپلی سرکار148 نامی کمپیوٹر اور موبائیل پر ایک سافٹ ویئر تیار کرے گی جس کے ذریعہ انٹرنیٹ اور موبائیل فون سے عوام اپنے شکایات درج کرائیں گے اور حکومت کو اپنے مشوروں سے بھی نواز سکیں گے۔ سو دنوں کے اندر تیار ہونے والے اس سافٹ ویئر کے ذریعہ برقی طریقے سے عوام کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ عوامی کاموں کا ٹھیکہ دینے کے تعلق سے گورنر نے کہا کہ ان کاموں میں شفافیت لائی جاے گی اور تمام ترقیاتی کاموں کو نیلامی کے ذریعہ کمپیوٹر ٹھیکہ دیا جائے گا۔ ریاست میں دلتوں اور پسماندہ طبقات پر ہونے والے مظالم کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے گورنر نے اپنے خطبہ میں کہا کہ دلتوں پر مظالم کو روکنے کے لئے ایک خصوصی دستہ تشکیل دیا جائے اور ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی ۔خواتین سے چھیڑ چھاڑ اور انھیں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے تعلق سے حکومت نے خواتین پولیس کا ایک خصوصی دستہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔گورنر نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 147 اسمارٹ شہر148 بنائے جانے کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت آئندہ پانچ برسوں میں ریاست میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسمارٹ شہر تعمیر کرے گی ۔ریاست میں کاشتکاری کپاس اور دیگر فصلوں کا بھی گورنر نے تذکرہ کیا اور کہا کہ ان زمروں میں حکومت خصوصی اقدامات کرے گی۔ سرکاری جے جے اسپتال کا ذکر کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ریاستی حکومت جے جے اسپتال کو سپراسپشلسٹ اسپتال بنائے گی جہاں ایک ہزار مریضوں کے رہنے کا انتظام ہوگا۔ پسماندہ طبقات کو ذات کا سرٹی فکیٹ میں ملنے والی دشواریوں کے تعلق سے گورنر نے کہا کہ ریاستی حکومت اب ان سرٹی فکیٹ کو آن لائن دستیاب کرائے گی اور اس کے حصول میں ہونے والی دشواریوں کے پیش نظر آسان اور سہل طریقہ دستیاب کرایا جائے گا۔

...


Advertisment

Advertisment