Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 04:49 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مظفر نگر میں فرقہ وارارنہ تصادم،ایک مسلمان ہلاک،حالات کشیدہ

 

مظفرنگر،12نومبر(محمد شاہزر خان؍ ایس ٹی بیورو)ضلع کے گاؤں دتیانا میں جاٹ سماج کے ایک نوجوان نے اقلیتی فرقہ کے سید منیر کو گولی ماکر قتل کردیا جس سے گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور صورت حال حد رجہ خطرناک بنی ہوئی ہے ،کیونکہ گاؤں میں جاٹ سماج کی اکثریت ہے اور مسلم صرف10 فی صدہیں۔اطلاع کے مطابق سنجیو نامی نوجوان نے ایک مسلم کپڑا فروش کو گلی میں مرغا بنا رکھا تھا،سید منیر نے اس کو ٹوکا،تب سنجیو نے اس پر فائرنگ کردی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔اس حادثہ سے پورے گاؤں میں حالات کشیدہ ہیں ۔ایس پی ہری نارائن کے مطابق حالات قابو میں ہیں۔اس کی مزید تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہے۔پتہ چلا ہے کہ اقلیتی فرقہ کے لوگ گاؤں میں پولس کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔ واضح ہوکہ گزشتہ روز گاؤں سونتا میں جھگڑا ہوگیا تھا اور آج یہاں ہوگیا ہے۔

...


Advertisment

Advertisment