Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 06:16 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

تعلیم نسواں اور خواتین کی خود مختاری اولین ترجیحات میں شامل

 

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کی طالبات یونین کی رسمِ تنصیب کی تقریب میں طالبات یونین کی نو منتخب صدر، نائب صدراوراعزازی سکریٹری کو حلف دلانے کے بعد وائس چانسلر کی یقین دہانی

فہمیدہ پروین

علی گڑھ، 10؍نومبر(ایس ٹی بیورو)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کی طالبات یونین کی رسمِ تنصیب کی تقریب میں آج وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ ( ریٹائرڈ) نے ویمنس کالج کی طالبات یونین کی نو منتخب صدر گل فضا خاں، نائب صدر نورِعین بتول اور اعزازی سکریٹری افراء خانم کو حلف دلایا جبکہ آٹھ کیبنیٹ اراکین نشا پروین، انم، ایمن، اروا خانم، سمرہ حسن، سمر راحت، رابعہ پروین ا ور وردہ شروانی کو پرو وائس چانسلر برگیڈیئر ایس احمد علی ( ریٹائرڈ) نے حلف دلایا۔نو منتخب صدر گل فضا خاں نے پر امن ماحول میں انتخاب منعقد کرانے کے لئے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طالبات کو یقین دلایا کہ وہ مکمل ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دیں گی۔انہوں نے ہال کی طالبات کے لئے مزید ایمبولینس خدمات کے ساتھ ساتھ چوبیس گھنٹے طبی خدمات، لائبریری کی توسیع، کالج کیمپس کو وائی فائی سے جوڑنے، اقامتی ہالوں میں منرل واٹر کی سہولت، صفائی مہم میں سرگرم حصہ داری، کتوں اور بندروں سے نجات جیسے مسائل پیش کئے۔نو منتخب نائب صدر نورِ عین بتول نے کہا کہ طالبات کو طلبأ کے مساوی سہولیات مہیا نہیں کرائی جا تیں۔ طالبات کے لئے چھ بستروں کا ہسپتال ہال کیمپس میں ہی قائم کیا جائے اورا س کے ساتھ ہی کھیل سہولیات کو بھی فروغ دیا جائے۔ کشمیر میں قدرتی آفات کے متاثرین کے لئے جلد سے جلد رقم مہیا کرائی جائے اور طلبأ یونین میں لڑکیوں کے لئے ریزرویشن کا نظم ہو۔ نو منتخب اعزازی سکریٹری افراء خانم نے ویمنس کالج کی طالبات یونین کے انتخابات کرانے پر وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کالج لائبریری کو صبح آٹھ بجے سے شب آٹھ بجے تک کھولا جائے، ریڈنگ روم میں نئی کتب مہیا کرائی جائیں، سرپرستوں سے ملاقات کے لئے وزیٹنگ روم قائم کیا جائے، کیمسٹری لیب کو بہتر بنایا جائے اور پیشہ ورانہ کورسیز شروع کئے جائیں۔رسمِ تنصیب کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الدین شاہ ( ریٹائرڈ) نے کہا کہ ویمنس کالج کی طالبات ہندوستان کے لئے امیدکی کرن ہیں جن سے اے ایم یو کو کافی توقعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویمنس کالج ان کے دل کے بہت قریب ہے۔جنرل شاہ نے کہا کہ تعلیمِ نسواں اور خواتین کی خود مختاری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سطح پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جارہا ہے تاکہ سبھی کو منرل واٹر کی سہولت مہیا ہوسکے اور وائی فائی کی سہولت جلد ہی مہیا کرادی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کلاس میں75فیصد حاضری سے کم پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور وہ حاضری کو چھوڑ کر سبھی مطالبات پر ہمدردانہ غور کریں گے۔ ایم اے لائبریری میں ویمنس کالج کی طالبات کو جگہ کی کمی کے سبب لائبریری کی سہولت مہیا نہیں ہو پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویمنس کالج کیمپس میں کھیل سہولیات بڑھائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے جلد ہی عمل آوری شروع کردی جائے گی اورا س ضمن میں کل انہوں نے یونیورسٹی اسٹوڈینٹس یونین کے عہدیداران سے بھی تبادلۂ خیال کیا ہے۔اس سے قبل ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ گلریز نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ وائس چانسلر نے50کے وی اے کے جنریٹر کے ساتھ ساتھ بسوں کی بھی سہولت مہیا کرائی ہے۔ انہوں نے پر امن ماحول میں انتخابی عمل مکمل کرانے کے لئے الیکشن آفیسر اور امیدواران کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر روحی احمد نے نو منتخب عہدیداران اور کیبنیٹ اراکین کا تعارف پیش کیا۔ نازیہ حسن نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

...


Advertisment

Advertisment