Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:42 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

شیوسینا کا بی جے پی سے بات چیت بند

 

ممبئی،10نومبر(یو این ا ئی)شیو سینا نے ا ج یہ اعلان کیا کہ سابق حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اس کی بات چیت کل سے ہی پوری طرح بند ہے اور وہ اسمبلی اسپیکر کا الیکشن لڑے گی۔شیوسینا کی قانون ساز کونسلر نیلم گورے نے آج یہاں بتایاکہ بی جے پی سے کل سے ہی بات چیت بند ہے اور پارٹی 12 نومبر کو ہونے والے اسمبلی اسپیکر کے الیکشن میں اپنا امیدوار اتارے گی۔شیو سینا اور بی جیپی کے مابین پچھلے 25 سال سے انتخابی اتحاد تھا لیکن اس بار اسمبلی الیکشن سے پہلے یہ اتحاد ٹوٹ گیا تھا۔ شیو سینا آج اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اپنے 63 ممبران اسمبلی کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھی۔ خصوصی اجلاس کا آغاز حلف برداری کے ساتھ ہوا۔دیویندر فڑنویس کی قیادت میں بننے والی بی جیپی کی اقلیتی حکومت کی ساری امیدیں شیو سینا کے اس اعلان کے ساتھ ہی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) پر مرکوز ہوگئی ہیں۔ این سی پی نے بی جے پی کو باہر سے حمایت دینے کا وعدہ کیا ہے۔

 

...


Advertisment

Advertisment