Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:40 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کاشی میں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کا قیام کیا جائے گا:وزیر اعظم

 

ریلوے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہر کر جذباتی ہوئے مودی

وارانسی،08نومبر(یو این ا ئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے مقامی دانشوروں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وارانسی اور کاشی ان کے دل میں ہے اور اسے ملک کا سب سے بڑا ماڈل شہر بنایا جا ئے گا۔یہ مذہبی ورایات کی راجدھانی ہے اور یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر کیا جائے گا اور اسے عالمی معیار کا شہر بنایا جائے گا۔اسے بہترین سہولیات سے مزین کئے جانے کا ان کا پروگرام ہے۔ کل رات عشائیہ کے دوران وزیر اعظم مقامی لوگوں سے بات کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ کاشی کے لئے نئے پروگرام بنائے جا چکے ہی اورمحض چند مہینوں میں ہی اس کے نتائج سامنے ا نا شرو ع ہو جائیں گے ۔انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ گنگا کے کنارے قدرتی گھاٹوں کو نئے سرے سے درست کیا جائے گا اور اس کے تزئین کاری کی جائے گی۔ یہاں کے پرانے بجلی کے تاروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ پنچ کوشی کے زائرین کی ا سانی کے لئے راستوں کو ازسر نو بنایا جائے گا۔ سڑکیں ، اسٹریٹ لائٹ، شیلٹر اور ٹھہرنے کی جگہوں کو بہتر کیا جائے گا۔ملک کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ 6مہینے کے اندر جب سے میں نے عہدہ سنبھالا ہے میں حیرت زدہ ہوں کہ ملک کی صورتحال اتنی خراب کیوں ہو گئی ہے۔ ہندوستان کے پاس لیاقت ہے ، یہاں کے افراد ذہین ہیں اور ہم ہر طرح کی خصوصیات رکھنے کے باوجود کچھ بھی حاصل نہیں کر پارہے ہیں اور ابتک ہم نے کچھ بھی بہتر نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی لوک سبھا کے نمائندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشی کو سب سے صاف ستھرا بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹریفک کے مسئلے کو بھی بہت جلد درست کیا جا ئے گا اور ا مدو رفت کے ذرائع میں اضافہ کیا جائے گا۔مسٹر مودی نے اس موقع پر اعلان کیا کہ بنارس ہندو یونیورسٹی کا پورا علاقہ وائی فائی زون میں تبدیل کیا جائے گا ۔ وارانسی کے ریلوے اسٹیشن کی چھاؤنی اور ویٹنگ ہال کو نئے طرز کا بنایا جائے گا۔ انہوں نے وارانسی کی عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گنگا کو صاف و شفاف کرنے کی ان کی مہم پورے زور و شور کے ساتھ جاری رہے گی اور وہ اس کے لئے عزم مسمم رکھتے ہیں اس کے بہترنتائج بھی جلد ہی ا پ کے سامنے ہوں گے۔انہوں نے اس موقع پر ان پر اعتماد کرنے کے لئے وارانسی کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے توقعات پر کھرا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی اپنے حلقہ انتخاب وارانسی کے دو روزہ دورے کے دوران یہاں واقع ڈیزل انجن فیکٹری (ڈی ایل ڈبلیو) کے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے تو ان کی بچپن کی یادیں تازہ ہو گئیں اور وہ بے حد جذباتی ہو گئے۔دہلی روانگی کیلئے گیسٹ ہاؤس جاتے وقت جب ان سے وزیٹر بک میں کچھ لکھنے کی درخواست کی گئی تو قلم کی سیاہی سے ان کے جذبات امڈ پڑے۔ مسٹر مودی نے اس کتاب میں جو لکھا وہ اس طرح ہے ۔بچپن سے ہی میرا رشتہ ریلوے سے رہا ۔ریلوے اسٹیشن سے رہا۔ ریل کے ڈبے سے رہا۔ کل سے میں یہیں ڈی ایل ڈبلیو کے احاطے میں ٹھہرا ہوں، چاروں طرف ریلوے کے ماحول نے مجھے میرے بچپن سے جوڑ دیا۔شاید پہلی بار مکمل بچپن ،وہ ریل کے ڈبے، وہ مسافر سب کچھ میری آنکھوں کے سامنے زندہ ہو گئے۔ یہ لمحے بہت جذباتی تھے۔ یہاں سب کا اپنا پن بہت بھایا۔ تمام بھائیوں کا شکریہ۔ اب تو مجھے بار بار یہاں آنا ہوگا۔ پھر بچپن کی یادوں کے ساتھ نئے عزم اور نئے امکانات پیدا ہوں گے۔ ماں گنگا کا پیار اوردعا۔ ہمارے ملک کو نرمل بنائے ،ہماری سوچ کو نرمل بنائے، یہی دعا ہے۔ نریندر مودی (دستخط) 08112014مسٹر مودی نے گیسٹ ہاؤس کے ملازموں کے ساتھ اپنے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے بھی شکریہ ادا کیا۔اس سے پہلے انہوں نے اسّی گھاٹ جا کر گنگا جی کی پوجا کی اور خدا سے ملک کی فلاح و حتمی شان و شوکت کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے اسّی گھاٹ پر ہی اپنی صفائی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے کدال سے گندگی کی صفائی کی۔ ان کے ساتھ کدال چلانے والے راجندر پال کے مطابق تقریبا 15 منٹ میں مسٹر مودی نے دس تسلے گندگی بھر کر ہٹائی۔ انہوں نے ایک ماہ کے اندر شہر میں گنگا کے گھاٹوں کی پوری گندگی صاف ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

 

...


Advertisment

Advertisment