Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:21 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

آیوش طریقہ کار علاج کو فروغ دینے کیلئے حکومت سنجیدہ

 

مرکزی وزیرڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ 5ہزار کروڑ روپئے حکومت نے اس مد میں الاٹ کئے ہیں

نئی دہلی ،7نومبر( ایس ٹی بیورو)حکومت نے آیوش مشن کے تحت 5ہزار کروڑ روپئے الاٹ کئے ہیں ۔ تاکہ آیوش طریقہ کار کے علاج کو ملک بھر میں تیزی کیساتھ فروغ دیا جاسکے۔چھٹے آیورویدا کانگریس کانفرنس کو آج راجدھانی میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ حکومت آ یوروید علاج کے طریقہ کار کو فروغ دینے کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہی نہیں بلکہ بے حد حساس ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت آیورویدا ، یوگا یونانی ، سدھااور ہومیوپیتھی( آیوش) کے طریقہ کار کے علاج کو فروغ دینے کیلئے ڈھانچہ تیار کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 12نئے ایمس کی طرح جن اداروں کو بنائے جانے کی تجویز ہے ان سب میں آیوش کے شعبوں کو کھولنے کا پورا ڈھانچہ حکومت تیار کررہی ہے اور ان میں ان کا باقاعدہ نظم ہے ۔ اور اس کیلئے حکومت پوری طرح سنجیدہ ہے ، جس کے بارے میں کسی کو کسی طرح کا شک نہیں ہونا چاہئے ۔

...


Advertisment

Advertisment