Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 03:30 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

صفائی مہم کی کامیابی کیلئے ہمیں خود ذمہ داری لینی ہوگی: جنگ

 

لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے دہلی سرکار کے مختلف محکموں کے ذریعہ کی گئی صفائی کاجائزہ لیتے ہوئے مستقبل کا خاکہ تیار کرنے کی ہدایت دی

نثاراحمدخان

نئی دہلی، 7نومبر (ایس ٹی بیورو) وزیراعظم کے ذریعہ شروع کئے ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کے تحت راج نواس میں آج دہلی سرکار کے ذریعہ کی گئی صاف صفائی کالیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے جائزہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی آنے والے دنوں میں صفائی مہم کی کامیابی کیلئے خاکہ تیارکرنے کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں چیف سکریٹری، این ڈی ایم سی کے چیئرمین، محکمۂ تعلیم، محکمہ شہری ترقیات، محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ صحت اورماحولیات و جنگلات،محکمہ اطلاعات ونشریات کے سکریٹری، مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین کے علاوہ دہلی میٹرو کے ڈائریکٹراور ٹریفک پولس کمشنر اورجل بورڈ کے افسران ، سبھی متعلقہ اضلاع کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تمام محکموں کے افسران نے اپنے محکموں کی رپورٹ بھی پیش کی۔ اس موقع پر افسران کو ہدایت دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے کہاکہ ’سوچھ بھارت ابھیان‘ کو کامیاب بنانے کیلئے ہمیں خود ذمہ داری لینی ہوگی تاکہ پورے ملک کو صاف ستھرا بنایاجاسکے۔ اس موقع پر محکمہ شہری ترقیات نے بتایا کہ آئندہ صفائی مہم کے تحت حلف دلانا، 25اکتوبر کو خصوصی جانچ کرنا اور آئندہ دو مہینے کیلئے محکموں کو ہفتہ وار کے مطابق جائزہ لینے کے ا حکامات دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ غیرسرکاری تنظیمیں اور صنعتی ادارے بھی ’سوچھ بھارت ابھیان‘ میں شامل ہو گئے ہیں۔ محکمۂ تعمیرات عامہ نے بتایا کہ صفائی مہم کے تحت سڑکوں کی مرمت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے وہیں گندگی والے گڈھوں کی مرمت وغیرہ بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمۂ تعمیرات عامہ اگلے دوماہ میں اس مہم کو فلائی اوور کے نیچے، انٹرچینج اور آئی لینڈ وغیرہ کی بھی صفائی کرے گا۔محکمۂ صحت اور سماجی فلاح وبہبودنے بتایا کہ کئی ٹیموں کے ذریعہ اسپتالوں، ڈسپنسری وغیرہ جائزہ لیاگیاہے، جن میں عوامی سہولیات اور بیت الخلاء اور ہاسٹل وغیرہ کو شامل کیاگیاہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے بس اسٹینڈ، بس ڈپو اور بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی تفصیلات پیش کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان جگہوں سے ملبے کو ہٹانے پر توجہ دی گئی اور بیت الخلاء کی صفائی وغیرہ کو یقینی بنایاگیاہے۔ دہلی جل بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر نے سیور لائنوں کی شکایتوں کے حل کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے پانی کے اے ٹی ایم کے بارے میں بھی بتایا اور آئندہ دو ماہ میں پانی کیلئے کی جارہی کارروائی کی بھی جانکاری دی۔ ماحولیات اور جنگلات نے دہلی کو آلودگی سے پاک کرنے کی سمت میں بتایا کہ ایمس، باڑہ ہندوراؤ اوردین دیال اپادھیائے اسپتال وغیرہ میں کئے گئے اقدامات کی جانکاری دی۔

 

...


Advertisment

Advertisment