Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:38 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ریاستی حکومت اردو کے گمشدہ حقوق کی بازیابی کیلئے کوشاں

 

اردو اکادمی اترپردیش کی جانب سے بی یو ایم ایس کالجز 2014کے ٹاپرس کو اعزاز سے نوازنے کا اہم فیصلہ

یاسر عثمانی

دیوبند05؍نومبر(ایس ٹی بیورو)اردو اکادمی اترپردیش کی جانب سے ریاستی سطح بی یو ایم ایس کالجز ۲۰۱۴کے ٹاپرس کو اعزاز سے نوازنے کا اہم فیصلے لیا ہے جس کو لیکر جامعہ طبیہ دیوبند میں ہونے والی اعزازی تقریب کی تیاریاں جنگی پیمانے پر جاری ہیں ۔واضح رہے اردو اکادمی یوپی کی جانب سے منعقدہ اس اعزازی تقریب میں شہر ی ترقیاتی وزیر اعظم خاں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔آج یہاں جاری کردہ پریس ریلیز میں اردو اکادمی اترپردیش کے چیئر مین ڈاکٹر نواز دیوبندی نے بتایا کہ ریاستی حکومت اردو کے گمشدہ حقوق کی بازیابی کیلئے کوشاں ہے اور انتخابی منشور میں کئے گئے اپنے وعدوں پر پابند عہد ہے۔ اور اس حوالے سے گذشتہ دنوں ہائی اسکول اور انٹر کے ضلع سطح پر ممتاز کامیابی حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات کو اعزاز سے نوازنے کے بعد اردو اکادمی اترپردیش نے یوپی کے بی یو ایم ایس کالجوں کے ممتاز طلباء کو اعزاز سے سرفراز کئے جانے کا فیصلے کیا ہے ۔مسٹر نواز دیوبندی نے بتایا کہ اردوکے حوالے سے اہم نمبرات حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو اعزاز سے سرفراز کرکے انکے دلوں میں اردو کی قدرو قیمت اور عظمت برقرار رکھنے کیلئے مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کابینی وزیر جامعہ طبیہ دیوبند میں منعقدہ تقریب سے قبل نواز گرلس پبلک اسکول جائیں گے جہاں وہ طالبات سے خطاب کریں گے ۔بعد ازاں وہ اپنے طے شدہ پروگرام کے تحت جامعہ طبیہ دیوبند میں گیارہ بجے منعقدہونے والی اعزازی تقریب میں شرکت کریں گے ۔انہوں نے اہل اردو سے اس اعزازی تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔جبکہ بھارتیہ چکتسا پریشد یوپی کے صدر ڈاکٹر انور سعید کے مطابق کالج میں اعزازی تقریب کی تیاریاں اعلی پیمانے پر کی جارہی ہیں اور مذکورہ پروگرام میں ریاست کے یونانی کالجز کے ممتاز طلباء کو مدعو کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہر ی ترقیاتی وزیر اعظم خاں کی دیوبند آمد پر پر زور خیر مقدم کیا جائے گا ۔

...


Advertisment

Advertisment