Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:33 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

منموہن سنگھ جاپان کے اعلی ترین قومی ایوارڈ سے سرفراز

 

صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے منموہن سنگھ کو مبارکباد دی

ٹوکیو، 5 نومبر (یو این آئی) جاپان کے شہنشاہ اکیہتونے آج یہاں سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ملک کے اعلی ترین قومی ایوارڈ 147دی گرانڈ کارڈن آف دی آرڈر آف دی پولونیا فلاورس148 سے سرفراز کیا۔جاپان کے شہنشاہ نے یہاں امپیرئل پیلیس میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں مسٹر منموہن سنگھ کو یہ اعزاز بخشا۔ اس موقع پر جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے، وزراء، اعلی حکام، جاپان میں ہندستان کی سفیر محترمہ دیپا گوپالن وادھوا بھی موجود تھیں۔اس موقع پر ڈاکٹر سنگھ نے کہاکہ انہیں ہندستان ا ور جاپان کے رشتوں کو پائیدار ہوتے دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جدید اور علم پر مبنی صنعتی طاقت کے طور پر جاپان کاابھرنا ہندستان کیلئے تحریک کا باعث رہا ہے۔ڈاکٹر سنگھ نیکہاکہ ان کی خواہش ہے کہ ہندستان جاپان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں۔ انہوں نے اپنی میعادکار میں اس کیلئے مسلسل کوششیں بھی کیں تھیں۔مسٹر منموہن سنگھ نے جاپان کے اعلی ترین قومی اعزاز سے سرفراز کئے جانے پر جاپانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں جاپان نے 56 غیرملکی شخصیات کو یہ اعزاز دیا ہے۔ڈاکٹر سنگھ وزیراعظم مسٹر آبے سے بھی ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو جاپان کے اعلی شہری اعزاز میں سے ایک 147گرینڈکارڈن آف دی آرڈر آف دی پولوونیا فلاورس148 سے نوازے جانے پر آج انہیں مبارک باد دی۔صدر جمہوریہ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ مجھے یہ سن کر انتہائی مسرت ہورہی ہے کہ جاپان کی حکومت نے آپ کو اعلی شہری اعزازات میں سے ایک اعزاز سے نوازا ہے۔ یہ گزشتہ برسوں میں ہند جاپان رشتوں کو فروغ دینے میں آپ کی طرف سے کی گئی کوششوں کا ثبوت ہے۔ میری طرف سے دلی مبارکباد قبول کریں۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 147یہ انتہائی فخر اور خوشی کی بات ہے کہ جاپان کی حکومت نے آپ کو147گرینڈکارڈن آف دی آرڈر آف دی پولوونیا فلاورس148 اعزاز سے نوازا ہے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سنگھ کو جاپان میں آج ایک تقریب میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ انعام حاصل کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی ہیں۔ہند جاپان رشتوں کو مستحکم کرنے میں ان کے اہم رول کے لئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم نے اس انعام کے لئے اپنے انتخاب پر حکومت جاپان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعزاز جاپان حکومت اور جاپان کے لوگو ں پیار و محبت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہند جاپان تعلقات اور دوستی کو مستحکم کرنا ان کا خواب رہا ہے اور اس کے لئے انہوں نے اپنی وزارت عظمی کے زمانے سے ہی نہیں بلکہ عوامی خدمت کی اپنی طویل مدت میں مسلسل کام کیا ۔

...


Advertisment

Advertisment