Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:46 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

عمرعبداللہ کا گاندربل سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

 

سری نگر ، یکم نومبر (یو این آئی) ریاست جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ گاندربل حلقہ انتخاب سے انتخابی میدان میں نہ اترنے کا فیصلہ بہت پہلے کرچکے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اْن کی جماعت نیشنل کانفرنس کی جانب سے کل جاری کی گئی اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی امیدواروں کی فہرست کے مطابق عمر عبداللہ ضلع سری نگر کے سونہ وار اور ضلع بڈگام کے بیروہ اسمبلی حلقوں سے قسمت آزمائیں کریں گے۔ شیخ خاندان کے افراد خانہ گذشتہ تین دہائیوں سے اسمبلی حلقہ گاندربل سے انتخاب لڑتے آئے ہیں ۔ اِن تین دہائیوں کے دوران عمر عبداللہ کے دادا شیخ محمد عبداللہ، والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور انہوں نے خود اِس حلقہ انتخاب کے لوگوں کی نمائندگی کی۔ اِس حلقہ میں گذشتہ تین دہائیوں کی تاریخ میں نیشنل کانفرنس کو صرف ایک بار 2002 میں ہار نصیب ہوئی جب موجودہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پی ڈی پی کے قاضی افضل سے ہار گئے تھے۔ اِس وقت بھی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ حلقہ انتخابات گاندربل کے لوگوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔ تاہم اس بار پارٹی نے مذکورہ حلقہ انتخاب سے ایک نئے چہرے کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرکے سب کو حیران کردیا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی مانیں تو وہ بہت پہلے گاندربل حلقہ انتخاب سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرچکے تھے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ حلقے کے لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمر عبداللہ نے کہا کہ انہوں نے دو سال قبل حلقہ انتخاب گاندربل سے انتخابی میدان میں نہ اترنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ میں نے گاندربل کے لوگوں کی خدمت جاری رکھی اور مستقبل میں بھی جاری رکھوں گا‘۔واضح رہے کہ گذشتہ شام کو پارٹی کی جانب سے جاری کردہ پارٹی امیدواروں کی فہرست کے مطابق عمر عبداللہ (بیروہ اور سونہ وار)، آغا سید محمود (پٹن)، علی محمد ڈار (چاڈورہ)، غلام نبی رتن پوری (پلوامہ)، محمد سعید آخون (حضرت بل)، پیر آفاق (جڈی بل)، ڈاکٹر محبوب بیگ (اننت ناگ)، شیخ رفیع (شوپیاں)، ڈاکٹر مصطفی کمال (گلمرگ)، شیخ اشفاق جبار (گاندربل)، محمد اشرف گنائی (سوپور)، کفیل الرحمان (کرناہ)، محمد عبداللہ وانی (بانڈی پورہ)، ولی محمد (لنگیٹ)، مرزا عبدالرشید (راجوری)، ریاض بھدروائی (بھدرواہ)، سنسار چاند (چنانی)، چودھری سلام الدین (اندروال)، سورندر سنگھ بنٹی (گاندھی نگر)، شکتی بالا (چھمب) اور شمشاد شان (گول ارناس) کیلئے پارٹی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔

...


Advertisment

Advertisment